مسجد میں جانےکے فائدے

Mon, 08/20/2018 - 12:09

خلاصہ: مسجد میں جانے کے بہت زیادہ فائدے ہیں جو اس میں جانے والوں کو حاصل ہوتے ہیں۔

مسجد میں جانےکے فائدے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     لغوی اعتبار سے جہاں سجدہ کیا جائے اسے مسجد کہتے ہیں، مسجد نماز پڑھنے والے کے لئے برکات اور فیض الھی کے نازل ہونے کا مرکز ہے، مسجد میں جانے کے بہت زیادہ فائدے ہیں جو اس میں جانے والوں کو حاصل ہوتے ہیں جس کی طرف حضرت علی(علیہ السلام) اس طرح اشارہ فرما رہے ہیں:«من اختلف الی المسجد اصاب احدی الثمان؛ اخا مستفادا فی الله، او علما مستطرفا او ایه محکمه او یسمع کلمه تدل علی هدی، او رحمه منتظره او کلمه ترده عن ردی، او یترک ذنبا خشیه اوحیاء[بحار الانوار،ج۸۰، ص۳۸۱] جو کوئی مسجد میں رفت و آمد کرتا ہے اسے آٹھ فائدوں میں سے ایک فائدہ حاصل ہوتا ہے؛ ایسا بھائی جو اللہ کی راہ میں اسے فائدہ پہونچائے، یا اسے جدید علم حاصل ہوتا ہے، یا اپنے عقائد پر محکم دلیل ملتی ہے، یا وہ ایسے باتیں سنتا ہے جو اس کی ہدایت کا ذریعہ بنتی ہے، یا رحمت اس کے انتظار میں رہتی ہے، یا ایسی نصیحت اسے ملتی ہے جو اسے فساد سے روکتی ہے، یا وہ  خوف یا حیاء کی وجہ سے گناہ کو ترک کر دیتا ہے».
     مسجد انسان کی زندگی  میں بہت اہم کردار کو اداء کرتی ہے اسی لے ہم سب کے  لے ضروری ہے کہ اس سے وابستہ ہوں کیونکہ خدا سے قربت کا ایک  اہم ذریعہ یہی مسجد ہے۔
*محمد باقر ابن محمد تقی مجلسی، بحار الانوار،ج۸۰، ص۳۸۱، دار احیاء التراث العربی، ۱۴۰۳ھ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 84