کینہ ایک مہلک بیماری

Tue, 08/14/2018 - 18:16

خلاصہ: انسان جب لوگوں کے لئے کینہ پروری  میں لگ جاتا ہے تو نہ اسے آرام میسر ہوتا ہے نہ ہی لوگوں میں اس کی کوئی عزت باقی رہتی ہے۔

کینہ ایک مہلک بیماری

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     انسان کو اس لئے پیدا کیا تاکہ وہ خدا کی معرفت حاصل کرسکے اور خدا کی معرفت برائیوں سے دوری کے نتیجہ میں حاصل ہوتی ہے، برائیاں بہت زیادہ ہیں جن میں سے ایک کینہ ہے جو انسان کو ہلاک اور نابود کردیتا ہے، انسان جب کینہ پروری میں لگ جاتا ہے تو وہ آخر میں اس مقام تک پہنچ جاتا ہے کہ دوسروں کی محبت کو بھی وہ نفرت سمجھنے لگتا ہے ایسے انسان کے اندر انقتام لینے کا جذبہ بہت زیادہ ہوجاتا ہے وہ ہمیشہ ہر حال میں اس سے انتقام لینے کے لئے کوئی نہ کوئی منصوبہ بناتا رہتا ہے اس حالت میں وہ کبھی بھی سکون اور چین سے نہیں رہ سکتا اسی لئے امام(علیہ السلام) نے فرمایا ہے کہ کینہ پرور کو سب سے کم سکون میسر ہوتا ہے،  اس برائی کی خباثت کو مدّنظر رکھتے ہوئے امام حسن عسکری(علیہ السلام) فرمارہے ہیں: «أَقَلُّ النَّاسِ رَاحَةً الْحَقُود[بحار الأنوار، ج۷۵، ص۳۷۳] کینہ رکھنے والے کو سب سے کم سکون میسر ہوتا ہے»۔ 
*بحار الأنوار، محمد باقرمجلسى، ج۷۵، ص۳۷۳، دار إحياء التراث العربي – بيروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43