خلاصہ: خدا کے ذکر سے سکون میسر ہوتا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دنیا کے اکثر مالدار ایسے ہیں جن کے پاس روپیہ پیسہ اور دنیاوی ساز و سامان سب کچھ ہیں مگر وہ خوش ہیں ان کے دل مضطرب اور پریشان رہتے ہیں وہ سکون و اطمینان کو ترستے ہیں اور اسکے لئے نا جانے وہ کیسی کیسی ڈاکٹری ادویات استعمال کرتے ہیں، اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو سکون و اطمینان نہ ہونے کی وجہ سے موت کو زندگی پر ترجیح دیتے ہیں یہ اس لئے ہے کیونکہ وہ لوگ دنیا کی مادی چیزوں میں سکون کو تلاش کررہے ہیں حالانکہ خداوند متعال نے انسان کے سکون کے لئے بہت سی چیزوں کو فراہم کیا ہے جن میں سب سے اہم خود خدا کو یاد کرنا ہے جس کے ذریعہ انسان کو سکون ملتا ہے جس کے بارے میں خداوند عالم قرآن مجید میں ارشاد فرمارہا ہے: «اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَىِٕنُّ قُلُوْبُہُمْ بِذِكْرِ اللہِ، اَلَا بِذِكْرِ اللہِ تَطْمَىِٕنُّ الْقُلُوْبُ[سورۂ رعد، آیت:۲۸] یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں اور ان کے دلوں کو یاد خدا سے اطمینان حاصل ہوتا ہے اور آگاہ ہوجاؤ کہ اطمینان یاد خدا سے ہی حاصل ہوتا ہے»، قرآن مجید کی اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ حقیقی سکون و اطمینان صرف خدا کی یاد میں ہے یعنی دل جب بھی خدا کو یاد کرتا ہے تو اسے سکون و اطمینان حاصل ہوتا ہے، آج انسان اس لئے پریشان ہے کیونکہ وہ خدا سے دور ہے۔
Add new comment