شراب کا حکم تحریف سے واقعیت تک

Thu, 08/02/2018 - 12:59

خلاصہ: تمام آسمانی دینوں میں شراب کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

شراب کا حکم تحریف سے واقعیت تک

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خدا کی بھیجی ہوئی تمام کتابوں میں شراب کو حرام قرار دیا گیا ہے جس کے بارے میں واضح دلیلیلیں ان کتابوں میں موجود ہیں، اور اگر روایتوں کو دیکھا جائے تو ان کے ذریعہ یہ بات واضح ہے کہ شراب کو تمام ادیان میں حرام  قرار دیا گیا ہے مثال کے طور پرامام رضا(علیہ السلام) اس حدیث میں ارشاد فرمارہے ہیں: «مَا بَعَثَ‏ اللَّهُ‏ نَبِيّاً قَطُّ إِلَّا بِتَحْرِيمِ‏ الْخَمْرِ وَ أَنْ‏ يُقِرَّ لِلَّهِ‏ بِالْبَدَاء، اللہ نے کسی بھی پیغمبر کو نہیں بھیجا مگر یہ کہ شراب کا حرام ہونا ان کی رسالت کا جزء تھا اور شراب ابتداء ہی سے حرام تھی»[اصول کافی، ج۱، ص۱۴۸]۔
     اس جیسی اوربھی روایتوں کی بناء پر ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ جو دین شراب  پینے کو جائز قرار دیتے ہیں وہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کے دین میں تحریف واقع ہوئی ہے ایسی تحریف جو لوگوں نے اپنے ہاتھوں سےانجام دی ہے[کانون فساد و بدبختی تا ساحل نجات].
*اصول كافي، محمد بن يعقوب كلينى، دار الكتب الإسلامية، تهران‏، ج۱، ص۱۴۸،  ۱۴۰۷ ق‏۔
* کانون فساد و بدبختی تا ساحل نجات، ذبیح الله محلاتی، کتاب فروشی اسلامی، تهران، ۱۳۵۴ش۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48