دعائے کمیل کا مختصر تعارف

Thu, 07/12/2018 - 15:17

خلاصہ: دعائے کمیل حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کی مشہور دعاوں میں سے ہے۔ آپؑ کی اس دعا سے توحید کی معرفت ہوتی ہے اور انسان سمجھ جاتا ہے کہ یہ کلام صرف معصوم کا ہوسکتا ہے جو اللہ کی پہچان کے ایسے درجہ پر فائز ہے۔

دعائے کمیل کا مختصر تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم
دعائے کمیل وہ دعا ہے جو کمیل ابن زیاد نخعی نے حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) سے نقل کی ہے۔ یہ دعا عظیم معارف کی حامل ہے۔ یہ دعا اُن رائج دعاؤں میں سے ہے جسے شیعہ لوگ، پندرہ شعبان اور جمعہ کی راتوں کو پڑھتے ہیں۔
ماخذ: دعائے کمیل کا ماخذ، شیخ طوسی (علیہ الرحمہ) کی کتاب مصباح المتہجد ص۵۸۴ ہے۔ انہوں نے اس دعا کو دعائے خضر کے نام سے ماہ شعبان کے اعمال میں ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "کمیل ابن زیاد نخعی نے حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کو دیکھا کہ آنحضرتؑ ماہ شعبان کی پندرہ کی رات کو سجدہ کی حالت میں اس دعا کو پڑھ رہے ہیں"۔ اس کے بعد انہوں نے دعائے کمیل کو نقل کیا ہے۔ سید ابن طاووس (علیہ الرحمہ) نے اقبال الاعمال، علامہ مجلسی (علیہ الرحمہ) نے زادالمعاد اور کفعمی (علیہ الرحمہ) نے پندرہ شعبان کے اعمال میں اس دعا کو نقل کیا ہے۔ شیخ عباس قمی (علیہ الرحمہ) نے بھی مفاتیح الجنان میں دعائے کمیل کو مصباح المتہجد سے نقل کیا ہے۔
شان و عظمت: علامہ مجلسی (علیہ الرحمہ) نے دعائے کمیل کو بہترین دعاؤں میں سے متعارف کیا ہے۔ [مجلسی، زادالمعاد، ۱۴۲۳ق/۲۰۰۳م، ص۶۰]۔ امام خمینی (علیہ الرحمہ) فرماتے ہیں: دعائے کمیل ایک عجیب سی دعا ہے، بہت عجیب۔ دعائے کمیل کے بعض فقرے عام انسان سے صادر نہیں ہوسکتے"۔
مطالب: علمائے کلام نے توحید کے کچھ مراتب بیان کیے ہیں: توحید ذاتی، توحید صفاتی، توحید افعالی اور...۔ کہا گیا ہے کہ دعائے کمیل میں ان سب مراتب کا اقرار اور بیان کیا گیا ہے۔ طائرانہ نظر سے اگر اس دعا کو دیکھا جائے تو یہ دعا مندرجہ ذیل عناوین پر مشتمل ہے: اللہ کی بارگاہ میں مغفرت، ترحم اور عذر کی قبولیت کو طلب کی گئی ہے، پروردگار کی عظمت کا اقرار، عبد کے عجز اور ضعف کا اقرار، دنیا اور آخرت کے عذاب کے درمیان موازنہ، معنوی حالات کی بہتری کے لئے دعا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[طوسی، محمد بن حسن، مصباح المتهجد، بیروت، چاپ علاءالدین اعلمی، ۱۴۱۸ق/۱۹۹۸م]۔
[مجلسی، محمدباقر، زادالمعاد، بیروت، چاپ علاءالدین اعلمی، ۱۴۲۳ق/۲۰۰۳م]۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 40