بچوں کی تربیت میں اعتدال

Tue, 07/03/2018 - 08:45

خلاصہ: والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی تربیت میں اعتدال کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔

بچوں کی تربیت میں اعتدال

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     بچوں کی تربیت میں محبت اور احترام میں زیادتی نہیں کرنا چاہئے نہ ان کو پوری طریقہ سے آزاد چھوڑنا چاہئے کہ جو ان کے دل میں آئے اس کو انجام دیں اور نہ اتنا قید کرنا چاہئے کہ وہ خود سے کسی بھی فیصلہ کو نہ کرسکیں، والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت میں اعتدال کے ساتھ برخورد کریں۔
     معصومین(علیہم السلام) تربیت اور محبت کو اعتدال کے ساتھ لیکر چلتے تھے اور کبھی بھی اس میں کمی یا زیادتی نہیں کرتے تھے، جس کے بارے میں امام محمد باقر(علیہ السلام) اس طرح فرمارہے ہیں: « شَرَّ الْآبَاءِ مَنْ دَعَاهُ الْبِرُّ إلَى الْإِفْرَاطِ، بدترین والدین وہ ہیں جو اپنی اولاد کے ساتھ نیکی کرنے میں زیادتی کرتے ہیں»[تاريخ يعقوبى،ج۲، ص۳۲۱]۔
     ہمیں اپنی اولاد کی تربیت میں نہ زیادتی کرنی چاہئے نہ کمی بلکہ اعتدال کے ساتھ ان کی تربیت کرنی چاہئے تاکہ کل ہماری اولاد عدل و انصاف کو اپنی زندگی میں شامل کریں اور معاشرے میں عدل اور انصاف کے پرجم کو بلند کرے۔
*تاريخ اليعقوبى، احمد بن أبى يعقوب،ج۲، ص۳۲۱، دار صادر، بيروت. 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 47