خلاصہ: لوگوں کے سامنے بچوں کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہئے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معصومین(علیہم السلام) نے قرآن کی آیات کو مدّنظر رکھتے ہوئے لوگوں کی تربیت کی، امام محمد باقر(علیہ السلام) کے ایک صحابی محمد ابن مسلم نقل کرتے ہیں: میں امام محمد باقر(علیہ السلام) کی خدمت میں حاضر تھا، اسی وقت امام(علیہ السلام) کے فرزند امام صادق(علیہ السلام) داخل ہوئے، آپ کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی جس سے آپ کھیلتے تھے، امام باقر( السلام) نے بڑی خوشی کے ساتھ آپ کا استقبال کیا اور آپ کو اپنے سینہ سے لگایا اور فرمایا: آپ کے ماں باپ آپ پر قربان ہوجائیں، اس لکڑی سے بیکار کاموں کو انجام نہ دینا، پھر آپ میری جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا: اے محمد میرے بعد یہ تمھارا امام ہوگا، میرے بعد اس کی اتباع کرنا، اس کے علم سے استفادہ کرنا، خدا کی قسم یہ وہی صادق ہے جس کی تعریف میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے فرمایا: اس کے شیعہ دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہونگے[بحار الانوار، ج۴۷، ص۱۵]۔
امام باقر(علیہ السلام) کے اس کردار سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ جب محفل میں آپ کا فرزند داخل ہوجائے تو اس کا احترام کرو اور پیار و محبت کے ساتھ اس کے ساتھ پیش آؤ، کیونکہ اس کے ذریعہ وہ خوش ہونگے۔
*بحار الانوار ، علامه مجلسى، ج۴۷، ص۱۵، ح۱۲، دار إحياء التراث العربي، بيروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق۔
Add new comment