محبت کے تقاضے

Sat, 06/09/2018 - 19:02

خلاصہ:اگر ہم معصومیں(علیہم السلام) سے محبت کرتے ہیں تو اس کا لازمہ یہ ہے کہ ہم خدا کی اطاعت کرینگے اور کسی بھی صورت میں اس کی نافرمانی نہیں کرینگے۔

محبت کے تقاضے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     امام محمد باقر(علیہ السلام) ارشار فرمارہے ہیں:«الْمَرْءُ مَعَ‏ مَنْ‏ أَحَب، انسان جس سے محبت کرتا ہے اسی کے ساتھ ہوتا ہے‏»[اصول كافي، ج‏۲:، ص:۱۲۷]۔
      اسی لئے ہمیں ان لوگوں سے محبت کرنی چاہئے، جو خدا سے محبت کرتے ہیں، جو خدا کے مخلص اور نیک بندے ہیں، جن لوگوں نے کبھی بھی خدا کی نافرمانی نہیں کی، سوال یہ ہے کہ خدا کے وہ مخلص اور نیک بندے کون ہیں جو پوری طریقہ سے خدا کی اطاعت کرتے ہیں، اس کے جواب میں ہم یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ وہ صرف اور صرف انبیاء اور  معصومین(علیہم السلام) ہیں جنھوں نے مکمل طریقہ سے اللہ کی اطاعت کی، ان لوگوں کی اطاعت کی بناء پر خدا نے ان لوگوں سے محبت کرنے کو ہم لوگوں پر فرض قرار دیا ہے کیونکہ ہم خدا کے خالص بندوں کی محبت کے ذریعہ ہی خدا کی رضایت کو حاصل کرسکتے ہیں جیسے خداوند عالم قرآن مجید میں فرما رہا ہے: « قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ[سورۂ آل عمران، آیت:۳۱] اے پیغمبر! کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگ اللہ سے محبّت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، خدا بھی تم سے محبّت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا کہ وہ بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے»۔
*کافی، کلینی، محمد بن یعقوب، تهران، دار الکتب الإسلامیة، چوتھی چاپ، ۱۴۰۷ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 40