خدا پرست عابد

Mon, 05/07/2018 - 07:53
خدا پرست عابد

 

          ایک عابد حقیقت کی جستجو میں پہاڑوں کے دامن میں راز و نیاز کر رہا تھا ، اور اس کو اللہ تعالی کی طرف سے اتنا مقام ملا کہ جب بھی وہ عابد حکم کرتا فرشتے اس کے لئے بہشتی کھانا اس کی خدمت میں پیش کرتے، اور وہ عابد اس طریقے سے سیر ہوتا تھا. ستر (۷۰) سال کے بعد اللہ تعالی نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آج رات اس کے لئے کھانا مت لے جانا، آج اس کا امتحان لیں گے، اس رات عابد کھانے کے لئے بہت انتظار میں رہا لیکن کھانا نہیں آیا. اور بھوک نے اس پر غلبہ کیا، اور اس کا صبر اور تحمل ختم ہو گیا ، پہاڑ سے نیچے اترا اور ایک آتش پرست کے گھر گیا جو پہاڑ کے دامن میں تھا،اور اس گھر سے روٹی طلب کی ، آتش پرست نے اس کو تین روٹیاں دی اور یہ عابد روٹیاں لیتا ہوا اپنی عبادت گاہ کی طرف واپس لوٹ رہا تھا کہ آتش پرست کے گھر کے پالتو کتے نے اس عابد کا پیچھا کیا اور اس عابد کے مانع ہوا.
          عابد نے اس کتے کے آگے ایک روٹی ڈالی تاکہ ہٹ جائے ، تاکہ آگے بڑھ سکے ، کتے نے روٹی کھائی اور دوبارہ اس عابد کے پیچھے دوڑا ، عابد نے دوبارہ اس کتے کے آگے دوسری روٹی ڈال دی تاکہ یہ کتا ہٹ جائے، عابد نے اپنا راستہ اختیار کیا، لیکن کتا پھر دوسری روٹی کھا کر عابد کا مانع بنا ، عابد نے پھر وہ آخری روٹی بھی اس کتے کے آگے بھینک دی اور کتے کو کہنے لگا اے حیوان تو کتنا بے حیا ہے میں نے یہ روٹیاں تیرے مالک سے لی تھیں تاکہ اپنے لیے لے جاؤں، لیکن تم نے ایسا نہیں کرنے دیا، ساری روٹیاں کھا گئے ہو، کتا اللہ کی اجازت سے بولنے لگا اور عابد سے کہا: میں بے حیا نہیں ہوں ، میں سالوں سے اس مرد کا کتا ہوں اور یہ مجھے رات کو غذا دیتا ہے تو اس کے پاس رہتا ہوں، اور اگر یہ مجھے غذا نہ دے تو پھر بھی اس کے پاس رہتا ہوں، اور اگر اس نے مجھے رات کو گھر سے نکالا پھر بھی میں اپنے مالک کی چوکھٹ پر صبح تک بیٹھا رہتاہوں.
جبکہ تمہارے لیے اللہ تعالی ہر رات کا کھانا دیتا رہا ، جو چیز تم نے چاہی اس نے عطا کی. فقط ایک رات کا کھانا تمہیں نہیں ملا اور تم نے اسے بھلا دیا اور بھوک کی وجہ سے تم ایک آتش پرست کے گھر پر آگئے؟ اور اس سے روٹی طلب کرنے لگے؟
          پیارے نوجوانو! کاش اس عابد تک امام حسین کی یہ حدیث پہونچ گئی ہوتی تو وہ کبھی بھی ایسا نہ کرتا: مَنْ‏ عَبَدَ اللَّهَ‏ حَقَ‏ عِبَادَتِهِ‏ آتَاهُ‏ اللَّهُ‏ فَوْقَ‏ أَمَانِيِّهِ‏ وَ كِفَايَتِهِ(بحار الانوار، ج۶۸، ص۱۸۴) جو شخص اللہ کی اسطرح عبادت کرے جس کا وہ حقدار ہے تو خداوند اس بندہ کو اسکی آرزو اور سوچ سے زیادہ رزق عطا کردیتا ہے

 

منبع و ماخذ
بحار الأنوار، مجلسى، محمد باقر بن محمد تقى‏، ناشر: دار إحياء التراث العربي‏، بيروت‏، 1403 ق‏، چاپ دوم‏۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67