دشمن کو دوست بنانے کا طریقہ

Thu, 04/05/2018 - 08:33

خلاصہ: انسان اپنے عمل کے ذریعہ اپنے دشمن کو دوست بناسکتا ہے۔

دشمن کو دوست بنانے کا طریقہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     عصام ابن مصطلق سے منقول ہے: وہ کہتا ہے کہ میں جب مدینہ میں داخل ہوا تو امام حسین(علیہ السلام) کی شھرت کو دیکھ کر میں پریشان ہوگیا، مجھے امام حسین(علیہ السلام) سے حسد ہونے لگا اور میں اپنے حسد کی بناء پر مجبور ہو گیا کہ میرے دل میں جو ان کی دشمنی تھی اسے آشکار کرو، میں امام حسین(علیہ السلام) کے پاس گیا اور میں نے کہا: تم ابوتراب کے بیٹے ہو؟
امام حسین(علیہ السلام) نے فرمایا: ہاں۔
     میں نے اس وقت ان کے والد کو بہت زیادہ گالیاں دیں اور ان کے بارے میں بہت زیادہ برا بھلا کہا؛ لیکن امام حسین(علیہ السلام) نے میری جانب محبت بھری ہوئی نگاہوں سے دیکھا اورقرآن کی ایک آیت کی تلاوت کی اور فرمایا: اپنے لئے اور میرے لئے خدا سے مغفرت طلب کرو، اگر مجھ سے کسی چیز کی مدد چاہئے ہو تو کہو میں تمھاری مدد کرونگا اور تم کو کوئی چیز چاہئے تو کہو میں تم کو بخش دونگا اور تم مجھ سے راہنمائی  چاہتے ہو تو میں تمھاری رہنمائی کرونگا[سفینه البحار، ج۲، ص۷۰۵]۔
     عصام ابن مصطلق  امام حسین(علیہ السلام) کے اس کردار کو دیکھ کر اپنی غلطی پر نادم ہوگیا اور بہت زیادہ پشیمانی کا اظھار کرنے لگا؛ لیکن امام حسین(علیہ السلام) نے نہ صرف اس کے اس کردار پر اس کی سرزنش نہیں کی بلکہ اپنے بہترین اخلاق کے ذریعہ اس سے فرمایا: «قالَ لا تَثْريبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَ هُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمين[ سورۂ یوسف، آیت:۹۲] یوسف(علیہ السلام) نے کہا کہ آج تمہارے اوپر کوئی الزام نہیں ہے خدا تمہیں معاف کردے گا کہ وہ بڑا رحم کرنے والا ہے»۔
سفینه البحار، شیخ عباس قمی، اسوہ، قم، ۱۴۰۴ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34