امام علی(علیہ السلام) کےسوال پر حضرت زہرا(سلام اللہ علیہا) کا جواب

Wed, 02/28/2018 - 20:10

خلاصہ:  حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) نے کبھی  بھی علی(علیہ السلام) کسی چیز کی خواہش نہیں کی۔

امام علی(علیہ السلام) کےسوال پر حضرت زہرا(سلام اللہ علیہا) کا جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     حضرت فاطمہ(سلام اللہ علیہا) نے کبھی بھی حضرت علی(علیہ السلام) سے  کسی قسم کی کوئی خواہش نہیں کرتی تھیں، یہاں تک کے زندگی کی جو اہم ضروریات ہوتی ہیں ان کے بارے میں بھی حضرت علی(علیہ السلام) سے سوال نہیں کرتی تھیں جیسا کے ایک دفعہ حضرت علی(علیہ السلام) نے شھزادی زہرا(سلام اللہ علیہا) سے پوچھا: گھر میں کیا ہے؟ 
شھزادی(سلام اللہ علیہا) نے فرمایا: تین دن سے گھر میں کچھ بھی نہیں ہے۔ 
حضرت علی(علیہ السلام) نے پوچھا: آپ نے مجھے اس کے بارے میں کیوں نہیں بتایا؟
شھزادی(سلام اللہ علیہا)نے فرمایا: بابا نے مجھ سے فرمایا تھا کے علی(علیہ السلام) سے کسی چیز کی فرمائش نہ کرنا جب تک کہ وہ خود کسی چیز کو نہ لائے[زندگانی تأثر برانگیز سیده زنان، ج،١، ص ۵۲]۔
     یہ عورت کا ایک جھاد ہے جس کے بارے میں پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر عورتوں پر میدان جہاد میں جانا ساقط ہے تو پھر ان کا جہاد کیا ہے؟
     پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے فرمایا: «جھاد المراۃ حسن التبعل، یعنی شوہر کو خوش رکھنا امور خانہ داری اور بچوں کی صحیح تربیت کرنا ہی عورت کا جہاد ہے»[کافی، ج۵، ص۹]۔
*جعفر شهیدی، فاطمه(سلام اللہ علیہا ) دختر محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) ـ زندگانی تأثر برانگیز سیده زنان ، مشعر، تھران۔
*محمد بن يعقوب‏ كلينى، كافی، دار الكتب الإسلامية، تهران،   ۱۴۰۷ق‏۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 15