خلاصہ: لوگ صبر کرنے والے کا ساتھ دیتے ہیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صبر و بردباری انبیاء و مرسلین کی صفت میں سے ہے، صبر انسان کے نمایاں اور ممتاز صفات میں شمار ہوتا ہے، کسے کہ صبر کت ذریعہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ اسے اپنے نفس پر کتنا قابو ہے کیونکہ جو انسان مصائب اور پریشانیوں میں بغیر کسی قسم کی شکایت اور بے چینی کے ساتھ صبر کے دامن کو تھاما ہوا ہوتا ہے وہ کبھی بھی کسی بھی مشکل میں پریشان نطر نہیں آتا اور لوگ ایسے شخص کی ہمیشہ مدد کرنے کے کوشش میں رہتے ہیں، یقینا جس شخص کے اندر یہ خوبی پائی جائیگی لوگ اس سے قریب ہونے لگینگے، جس کے بارے میں حضرت علی(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «أوَّل عِوَض الحَليم عن حِلْمه أنَّ النَّاس أنصارُه على الجاهل، صبر کرنے والے کا اسکی قوت برداشت پر پہلا اجر يہ ملتا ہے کہ لوگ جاہل کے مقابلہ ميں اسکے مدد گار ہو جاتے ہيں»[بحار الأنوار، ج۶۸، ص۴۲۷]۔
*محمد باقرمجلسى، بحار الأنوار، دار إحياء التراث العربي – بيروت، دوسری چاپ، ج۶۸، ص۴۲۷، ۱۴۰۳ق.
Add new comment