گناہ کی بخشش

Mon, 02/12/2018 - 08:39

خلاصہ: جو شخص اپنے گناہوں پر نادم ہوکر توبہ کرتا ہے خدا اس کے گناہوں کو معاف کردیتاہے۔

گناہ کی بخشش

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ہر انسان کی یہ آرزو ہوتی ہے کہ اسے مرنے کے بعد جنت میں جگہ ملے، لیکن جب وہ اپنے گناہوں کو دیکھتا ہے تو مأیوس ہوجاتا ہے کہ میں نے خدا اور اہل بیت(علیہم السلام) کی اتنی نافرمائی کی ہے، اور میری یہ نافرمانی یقینا میرے اور جنت کے درمیان ایک دیوار ہے جس کی وجہ سے میں کبھی بھی جنت میں داخل نہیں ہوسکتا، لیکن یہ خداوند متعال کا لطف و کرم ہے کہ اس نے ہر انسان کے لئے توبے کا دروازہ کھلا رکھا ہے، جس کے ذریعہ وہ اپنے تمام گناہوں کو معاف کروا سکتا ہے، جس کے بارے میں امام باقر(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ‏ لَا ذَنْبَ‏ لَه, جس نے اپنے گناہ سے توبہ کرلیا گویا وہ ایسا ہے جیسے اس نے کوئی گناہ ہی نہیں کیا»[ بحار الانوار، ج۶، ص۴۱]، جو شخص اللہ کے خوف سے ڈرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کے لئے گریہ کرتا ہے تو خدا اس کے گناہوں کو معاف کردیتا ہے۔ جس کے بارے میں حضرت علی(علیہ السلام) فرمارہے ہیں: «الْبُكَاءُ مِنْ‏ خَشْيَةِ اللَّهِ‏ مِفْتَاحُ‏ الرَّحْمَةِ، اللہ کے خوف سے رونا، رحمت کی چابی ہے»[مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل،  ج۱۱، ص۲۴۵]، اور رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اس کے بارے میں فرمارہے ہیں: «طُوبَى‏ لِصُورَةٍ نَظَرَ اللَّهُ ‏ إِلَيْهَا تَبْكِي عَلَى ذَنْبٍ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ لَمْ يَطَّلِعْ عَلَى ذَلِكَ الذَّنْبِ غَيْرُه، خوش نصیب ہے وہ چھرہ، جسے خدا اس حالت میں دیکھے کہ وہ اپنے گناہوں پر اللہ کے خوف کی وجہ سے گریہ کررہا ہے، خدا اس کے گناہ کے بارے میں کسی کو بھی نہیں بتاتا»[وسائل الشیعہ، ج۱۵، ص۲۲۵]، ان دو حدیثوں سے یہ نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ انسان اگر روتے ہوئے خدا کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے توبہ کرلے، تو اس کی زندگی میں ایک انقلاب آجاتا ہے اور اس کے ذریعہ اسے آسان موت نصیب ہوسکتی ہے۔
*محمد باقرمجلسى، بحار الانوار، ج۶، ص۴۱، دار إحياء التراث العربي، بيروت، دوسری چاپ،۱۴۰۳ق.
*حسین ابن محمد تقی نور، مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل،  ج۱۱، ص۲۴۵، مؤسسۂ آل البیت(علیہم السلام)، قم، ۱۴۰۸۔
*محمد ابن حسن حرّعاملی، وسائل الشیعہ، ج۱۵، ص۲۲۵، مؤسسۂ آل البیت(علیہم السلام)، قم، ۱۴۰۹۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32