حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے متعلق چند احادیث

Thu, 02/01/2018 - 07:59

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے شہادت کی مناسبت سے تمام محبان اہلبیت علیہم السلام کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں

 فاطمہ زہرا

آپ سے متعلق کچھ حدیثیں
[۱] اہمیت معرفت فاطمہ سلام اللہ علیہا
امام صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
جس کسی نے فاطمہ سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کرلی گویا اس نے شب قدر کو درک کرلیا۔
[۲] فاطمہ سلام اللہ علیہا سے محبت کے آثار
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
جو کوئی میری بیٹی فاطمہ سلام اللہ علیہا سے محبت رکھے گا، وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا، اور جو کوئی میری بیٹی سے بغض رکھے گا اس کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔
[۳]  فاطمہ سلام اللہ علیہا کی اطاعت
امام باقر علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
فاطمہ سلام اللہ علیہا کی اطاعت تمام مخلوقات خدا پر واجب ہے۔ چاہے وہ جنات ہوں یا انسان، چرند ہوں یا پرند، ملائکہ ہوں یا انبیاء۔
[۴] پیروی ٔ فاطمہ سلام اللہ علیہا
رسول اکرم  صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
اے علی ؑ! فاطمہ سلام اللہ علیہا جس بات کا حکم کرے اس پر عمل کرنا کیونکہ میں نے فاطمہ سلام اللہ علیہا کو ان چیزوں کا حکم دیا ہے جن چیزوں کا امر مجھے جبرئیل سے ملا ہے۔
[۵] خلقت فاطمہ سلام اللہ علیہا
نبی اکرم  صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
بے شک فاطمہ سلام اللہ علیہا حور ہیں۔ جنھیں خدا نے انسان کی شکل میں خلق کیا ہے۔
[۶] نام فاطمہ سلام اللہ علیہا   ’’فاطمہ‘‘ کیوں؟
پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
میں نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ ،سلام اللہ علیہا رکھا، کیونکہ خدا وند عزو جل نے فاطمہ سلام اللہ علیہا  اور ان کے چاہنے والوں کو آتش جہنم سے محفوظ کردیا ہے۔
[۷] فاطمہ ،سلام اللہ علیہا،نام رکھنے کا اثر
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
جن گھروں میں مردوں کے نام محمدؐ۔ احمدؐ۔ علی ؑ۔ حسنؑ۔ حسینؑ۔ جعفر ؑ۔ طالب ؑ۔ عبد اللہ ؑپر اور عورتوں کے نام فاطمہؐ پر ہوں، فقر (تنگدستی) ان گھروں میں داخل نہیں ہو سکتی۔
[۸] احترام فاطمہ سلام اللہ علیہا
امام صادق علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:
(ایک ایسے شخص سے جس نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ سلام اللہ پر رکھا تھا۔ اس سے امام صادق علیہ السلام نے فرمایا۔)
جب کہ تم نے اپنی بیٹی کا نام میری دادی کے نام پر رکھا ہے تو پھر کبھی اپنی بچی کو ناسزا نہ کہنا، نہ ہی اسے نفرین کرنا، اور نہ ہی کبھی اسے طمانچے مارنا۔
[۹] نمونہ زندگی
امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے اپنی توقیع میں ارشاد فرمایا:
رسول اکرم  صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بیٹی کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔
[۱۰] بہترین یاور
رسول اکرم  صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
رسول اکرم  صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے علی علیہ السلام سے سوال کیا: اے علی ؑ! تم نے فاطمہ سلام اللہ کو کیسا پایا، جواب میں علی ؑ نے فرمایا: اطاعت و عبادت پروردگار میں بہترین مددگار پایا۔
(۱) بحارالانوار: ج۴۳، ص۶۵۔(۲) بحار الانوار:ج۲۷، ص۱۱۶۔(۳) دلائل الامامۃ، ص۲۸۔(۴) بحار الانوار:ج۲۲، ص۴۸۴۔(۵) بحار الانوار:ج۷۸،ص۱۱۲۔(۶) عیون اخبار الرضا علیہ السلام: ج۲، ص۴۶۔(۷) اصول کافی: ج۶، ص۱۹۔(۸) اصول کافی: ج۴۸۔(۹) بحار الانوار:ج۵۳، ص۱۸۰۔(۱۰)بحار الانوار:ج۴۳، ص۱۱۷۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31