اللہ کا خوف

Mon, 01/22/2018 - 08:43

خلاصہ: ہر انسان پر ضروری ہے کہ کسی بھی کام کو انجام دینے سے پہلے یہ بات اپنے ذہن میں رکھے کہ اسے اللہ دیکھ رہا ہے، یہی سوچ اللہ سے ڈرنے کےلئے کافی ہے۔

اللہ کا خوف

 

بصرہ کا ایک امیر زمیندار جب اپنے ایک باغ میں گیا تو اپنے ہی نوکر مالی کی نوجوان بیوی کو دیکھ کر صبر و قرار کھو بیٹھا اور اس کی غریبی سے ناجائز  اٹھانا چاہا، زمیندار نے مالی کو کسی کام کے لئے باغ سے باہر روانہ کردیا اور اس کی بیوی کی جھونپڑی میں داخل ہو کر کہا: دروازے بند کردو۔
مالی کی بیوی نے کہا: ’’ میں سب دروازے بند کرسکتی ہوں؛ مگرایک دروازہ بند نہیں کرسکتی‘‘۔ زمیندار نے پوچھا: ’’ وہ کونسا دروازہ ہے؟‘‘۔
مالی کی بیوی نے جوابا کہا: ’’جو میرے اور خدا کے درمیان ہے‘‘۔ اس کی یہ بات زمیندار کے دل میں تیر بن کر اتر گئی، وہ بہت متأثر ہوا، اور فوراً عورت سے معافی مانگی اور خدا کی بارگاہ میں سچی توبہ کی۔
پیارے نوجوانو! ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بات کتنی سچی ہے: ’’اتَّقِ‏ اللَّهَ‏ حَيْثُمَا كُنْت‏‘‘ (وسائل الشیعہ، ج16، ص104) جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرتے رہو۔

 

منبع و مأخذ:
(وسائل الشیعہ، حر عاملى، محمد بن حسن‏،محقق / مصحح: مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، ناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، قم‏، 1409 ق‏، چاپ اول‏)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 18