غیبت کے زمانے میں معرفت امام کا حصول
«من مات ولم یعرف امام زمانه مات میتة الجاهلیة»
جو اپنے امام کی معرفت حاصل کیے بغیر مرجائے وہ جاہلیت کی موت مرا ہے
کیا ہم نے امام زمانہ (عج) کی معرفت کو حاصل کرنے کے لئے کوئی قدم اٹھایا ہے؟
غیبت کے زمانے میں امام کی معرفت حاصل کرنے کا ایک راستہ یہ دعا پڑھنا ہے:
“اَللّهُمَّ عَرِّفْنى نَفْسَكَ فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى نَفْسَكَ لَمْ اَعْرِف نَبِيَّكَ اَللّهُمَّ عَرِّفْنى رَسُولَكَ فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى رَسُولَكَ لَمْ اَعْرِفْ حُجَّتَكَ اَللّهُمَّ عَرِّفْنى حُجَّتَكَ فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى حُجَّتَكَ ضَلَلْتُ عَنْ دينى”
اے میرے اللہ؛ مجھے اپنی معرفت عطا فرما اگر مجھے تمہاری معرفت حاصل نہ ہوئی تو میں تمہارے نبی کو پہچان نہیں سکوں گا؛ اے میرے اللہ؛ مجھے اپنے نبی کی معرفت عطا فرما اگر مجھے تمہارے نبی کی معرفت حاصل نہ ہوئی تو میں تمہارے امام کی معرفت حاصل نہ کرسکوں گا؛ اے میرے اللہ؛ مجھے اپنے امام کی پہچان عطا فرما اگر مجھے ان کی پہچان حاصل نہیں ہوئی تو میں یقیناً بھٹک جاوں گا۔
(الکافی، ج1، ص337)
غیبت کے زمانے میں معرفت امام کا حصول
Thu, 01/18/2018 - 20:22
Add new comment