والدین کے ساتھ حسن سلوک

Thu, 12/07/2017 - 06:56

 اسلام نے ہمیشہ ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے اور جو لوگ ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتے ہیں پیغمبر اسلام خود اس کا احترام کرتے ہیں۔

والدین کے ساتھ حسن سلوک

         تاریخ اور روایت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام کے نزدیک قابل احترام وہ ہے جو اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرتا ہے، جیسا کہ تاریخ میں ملتا ہےکہ جس وقت آپ (ص)لوگوں کو ہجرت کے لئے تیار کررہے تھے تاکہ مدینہ میں ایک جدید توحید پرست معاشرہ تشکیل دیا جاسکے اور اس وقت مسلمانوں کی تعداد اتنی کم تھی کہ انگلیوں پر گنے جاسکتے تھے سیرت کی کتابوں میں نقل ہوا ہے کہ ایک شخص پیغمبر کے پاس آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ میں ہجرت کے لئے آپکی بیعت کرتا ہوں اور اپنے ماں باپ کو روتا ہوا چھوڑ آیا ہوں تو آپ نے فرمایا: ’’انکے پاس جلد واپس جاؤ اور جس طرح انہیں رلایا ہے اسی طرح انہیں ہنساؤ ‘‘(الترغیب و الترھیب ج۳، ص۳۱۵۔)
        اس واقعہ سے بھی والدین کے حقوق کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے کہ ایک دن پیغمبر کی ایک رضاعی بہن آپ سے ملنے کے لئے آئی تو آپنے نہایت گرمجوشی سے اس کا استقبال و احترام کیا پھر اس کا بھائی آیا تو آپ نے اس کا ویسا احترام نہ کیا جیسے اسکی بہن کا کیا تھا اس پر آپ سے پوچھا گیا یا رسول اللہ آپ نے اس کی بہن کا جو احترام کیا ویسا اسکے بھائی کا نہیں کیا حالانکہ وہ مرد ہے تو آپ نے ارشاد فرمایا اسکی بہن اپنے باپ کے ساتھ اپنے بھائی کی بہ نسبت زیادہ حسن سلوک کرتی ہے۔(حقوق اجتماعی در اسلام، ص۱۰۱)
       مندرجہ بالا مطالب سے معلوم ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام کے نزدیک قربت و دوری اور ان کے نزدیک محترم ہونے کا معیار والدین کے حقوق کی ادائیگی اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرنا ہے، آخر میں ماں کے اس منصب کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے جو پیغمبر نے ماں کو عطا فرمایا ہے کہ: ’’الْجَنَّةُ تَحْتَ‏ أَقْدَامِ‏ الْأُمَّهَات‏ ‘‘(مستدرك الوسائل ، ج‏15، ص: 180)جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے۔
منابع و ماخذ:
(الترغیب و الترھیب،عبد اللہ بن اسعد الیافی، دار الکتب العلمیہ، بیروت، لبنان۔)
(حقوق اجتماعی در اسلام، تالیف : مرکز الرسالہ ،انتشارات موسسہ امام علی علیہ السلام، قم، چاپ اول، ۱۴۲۰ھ)
(مستدک الوسائل، نورى، حسين بن محمد تقى‏، محقق / مصحح: مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، ناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، قم، 1408 ق‏،چاپ اول۔)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 79