والدین کی نافرمانی کے نتائج

Thu, 12/07/2017 - 08:22

والدین کی نافرمانی کے بہت سے نقصانات ہیں جن میں سے والدین کا تربیت کرنے سے دل اٹھ جانا، بچوں کے ساتھ قطع تعلق وغیرہ۔

والدین کی نافرمانی کے نتائج

       والدین کی نافرمانی سے بہت سے منفی اثرات لاحق ہوتے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب والدین یہ سمجھ رہے ہوں کہ اولاد انکی عزت خاک میں ملاتی جارہی ہے، اولاد ان کے حقوق کی پروا نہیں کر رہی تو معاشرے کی یہ اجتماعی سوچ بن جائیگی کہ باپ بننا یا کم از کم ان کی تربیت کے لئے کوشش کرنا ایک گھاٹے کا سودا ہے تو اسکے ناپسندیدہ نتائج ابھرکر سامنے آئیں گے اور یہ چیز قلت یا انقطاع نسل کا سبب بنے گی ،جس کا معمولی اثر یہ ہوگا کہ لوگ اولاد کی تربیت کو اہمیت نہیں دیں گے اور دونوں صورتوں میں معاشرے کا نقصان ایک امر لازم ہے، اور اسکے بر خلاف اگر والدین یہ سمجھیں کہ اولاد کی طرف سے انکی عزت و توقیر کی جارہی ہے تو وہ بھی اولاد کی تربیت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں گے۔
      جیسا امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’حَرَّمَ‏ اللَّهُ‏ عُقُوقَ‏ الْوَالِدَيْنِ‏ لِمَا فِيهِ مِنَ الْخُرُوجِ مِنَ التَّوْفِيقِ لِطَاعَةِ اللَّه....‏‘‘(بحار الانوار، ج71، ص74۔) خداوند عالم نے والدین کی نافرمانی کو اس لئے حرام کیا ہے کہ اسکے ذریعہ سے اطاعت خداوندی اور احترام والدین کی توفیق انسان سے سلب ہوجاتی ہے انسان شکر کو باطل کردیتا ہے اور کفران نعمت کا ارتکاب کر بیٹھتا ہے اور نسل کے کوتاہ یا اسکے سلسلہ کے منقطع ہوجانے کے خطرے سے دوچار ہوجاتا ہے کیونکہ نافرمانی کے نتیجہ میں والدین کا احترام اور ان کے حق کی معرفت کم ہوجاتی ہے اور صلہ رحمی کا سلسلہ بھی منقطع ہوجاتا ہے والدین کو اولاد سے نفرت ہوجاتی ہے اور اولاد کے عدم حسن سلوک کی وجہ سے والدین بھی تربیت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
    اس حدیث میں غور کرنے سے حقوق والدین کے سلسلے میں اس سے زیادہ عمیق اور عظیم فلسلفہ نظر آتا ہے وہ یہ کہ مسئلہ صرف معنوی پہلو کا حامل نہیں ہے بلکہ اجتماعی اعتبار سے اسکے بڑے گھرے اثرات ہیں بالخصوص نسل انسانی کو ختم ہونے سے بچانے کا ذریعہ اس سے وابستہ ہے۔
منبع و ماخذ:
(بحار الانوار، مجلسى، محمد باقر بن محمد تقى‏،دار إحياء التراث العربي‏،بيروت‏، 1403 ق‏، چاپ دوم۔(

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59