Tue, 09/26/2017 - 12:09
عزاداری کے آداب (دوسرا حصہ)
عزاداری کے بارے میں ائمہ اطہار (علیہم السلام) کی ھدایت
روایات سے ظاہر ہے آئمہ معصومین(علیہم السلام) اپنے اصحاب اور ماننے والوں کوعاشورہ محرم غم و اندوہ، حزن و ملال کے ساتھ گزارنے کی ہدایت کرتے تھے، مصائب کربلا کے بیان اور انہیں سن کراشک فشانی کی تاکید کرتے تھے؛
ان ایام میں اباعبداللہ الحسین(علیہ السلام) کے مصائب کے بیان کی حوصلہ افزائی فرماتے تھے۔ ائمہ اطہار(علیہم السلام) اپنے گھروں میں ان مصائب کو سننے، سنانے کا اہتمام کرتے، یہ مصائب سن کرآنسو بہاتے، اور اس اشک فشانی پر انتہائی اجر و ثواب اور آخرت میں نجات کی نوید دیتے۔
Add new comment