عزاداری کے آداب

Wed, 09/20/2017 - 11:07
عزاداری کے آداب

سیدالشہداء (علیہ السلام) کے فرض منصبی کو ملحوظ رکھا جائے، آپ کی تحریک کا واقعاتی جائزہ لیا جائے اور اس تحریک کے دوران آپ کے فرامین، مکتوبات اور اقدامات کا مطالعہ کیا جائے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ امام عالی مقام کی تحریک امت کے سیاسی و اجتماعی نظام کی اصلاح کے لئے تھی۔
امام عالی مقام، بنی امیہ کے اقتدار کے نتیجے میں شریعت کی پامالی، حدود الہی کے تعطل اور عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی کا مشاہدہ کررہے تھے۔
آپ علیہ السلام دیکھ رہے تھے کہ امت کے امور ایک ایسے شخص کے سپرد کردیئے گئے ہیں جو کسی طرح اس عہدے کا اہل نہیں اور بیعت کے ذریعے اس کے اقتدار کی تصدیق دراصل اسلام کی موت کے مترادف ہے۔  یہی نہیں بلکہ اس صورتحال پر خاموشی بھی ناقابل معافی جرم ہے۔  
لہذا امام عالی مقام نے یزید کے خلاف تحریک شروع کی اور اپنی حکمت عملی سے اسلام کی نابودی کے خطرے سے نجات دلائی۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46