حضرت امام رضا (علیہ السلام) کی والدہ ماجدہ کی عظمت

Mon, 12/04/2017 - 04:52

خلاصہ: معصومین حضرات (علیہم السلام) کے والدین ہر طرح کے گناہ و خطا سے پاک و پاکیزہ ہیں، ان معصوم ہستیوں میں سے ایک حضرت امام علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) ہیں، آپؑ کی والدہ گرامی جناب نجمہ خاتون ہیں۔

حضرت امام رضا (علیہ السلام) کی والدہ ماجدہ کی عظمت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) کی والدہ ماجدہ جناب نجمہ خاتون ہیں۔ آپؑ کے کئی فضائل نقل ہوئے ہیں۔ اہل بیت (علیہم السلام) کے والدین کے بارے میں سب سے اہم اور بنیادی بات یہ ہے کہ ان حضراتؑ کے والدین کفر، شرک، نفاق اور ہر طرح کے گناہ اور خطا سے بالکل پاک و پاکیزہ تھے۔ جیسا کہ زیارت اربعین میں حضرت امام حسین (علیہ السلام) سے خطاب کیا جاتا ہے: "اَشْهَدُ اَنَّكَ كُنْتَ نُوراً فِي الْأَصْلابِ الشَّامِخَةِ وَ الْأَرْحَامِ الْمُطَهَّرَةِ [الطَّاهِرَةِ] لَمْ تُنَجِّسْكَ الْجَاهِلِيَّةُ بِأَنْجَاسِهَا" (مفاتیح الجنان)، "میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؑ بلند رتبہ صلبوں میں اور پاک رحموں میں نور تھے، جاہلیت نے اپنی آلودگیوں سے آپؑ کو آلودہ نہ کیا"، اور نیز رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) سے نقل ہوا ہے کہ آپؐ نے فرمایا: "نقلنا من اصلاب الطاهرة الى الارحام الزکیة‏"، "ہمیں پاک اصلاب سے پاکیزہ ارحام میں منتقل کیا گیا" (شرح نهج البلاغه ابن ابى الحدید، ج 14، ص 67)۔
مذکورہ دلائل کی بنیاد پر واضح ہوتا ہے کہ حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) کی والدہ محترمہ بھی مطہرہ اور پاکیزہ خاتون تھیں جن سے آپؑ کی پیدائش ہوئی ہے اور آپؑ کی والدہ گرامی ہر طرح کے گناہ و خطا سے پاک تھیں۔

حوالہ:
شرح نهج البلاغه ابى ابى الحدید، ج 14، ص 67۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58