لقب "رضا" کی وجہ امام محمد تقی (علیہ السلام) کی زبانی

Sun, 07/23/2017 - 08:31

خلاصہ: دشمن کی سازش کے تحت حضرت امام رضا (علیہ السلام) کے لقب رضا کی نسبت بدل دی گئی کہ یہ لقب مامون نے آپؑ کو دیا ہے، مگر آپؑ کے فرزند گرامی حضرت امام محمد تقی (علیہ السلام) نے اس کی بالکل تردید کی اور حقیقت کو واضح کردیا۔

لقب "رضا" کی وجہ امام محمد تقی (علیہ السلام) کی زبانی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اہل بیت (علیہم السلام) کے دشمنوں کی دشمنی کا سلسلہ ہر دور میں جاری رہا ہے، ان کی دشمنی کا ایک طریقہ من گھڑت باتیں تھیں جن کو وہ، لوگوں میں پھیلادیا کرتے تھے اور وہ غلط افواہیں لوگوں کے ذہن میں باقی رہ جاتیں جن کے ذریعہ دشمن اپنی غاصبانہ حکومت کو قائم رکھتا۔ ان میں سے ایک افواہ یہ تھی جس کے بارے میں بزنطی کا کہنا ہے کہ میں نے حضرت امام محمد تقی (علیہ السلام) سے عرض کیا: آپ اہل بیت (علیہم السلام) کے مخالفین میں سے کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آپؑ کے والد گرامی کا نام "رضا" مامون نے رکھا کیونکہ وہ آنحضرتؑ کے لئے اپنی ولیعہدی پر راضی ہوا (پسند کیا)۔ حضرت امام محمد تقی (علیہ السلام) نے فرمایا: اللہ کی قسم، انہوں نے جھوٹ بولا اور فجور کیا، بلکہ اللہ تبارک و تعالی نے آپؑ کا نام "رضا" رکھا، کیونکہ آپؑ, اللہ عزوجل (کی خدائی پر) اس کے آسمان میں راضی تھے اور اس کے رسولؐ اور رسولؐ کے بعد والے ائمہ (صلوات اللہ علیہم) پر اس کی زمین میں راضی تھے۔ بزنطی کا کہنا ہے کہ میں نے عرض کیا: کیا آپؑ کے ہر ایک سابقہ آباء و اجداد (علیہم السلام)، اللہ تعالی اور اس کے رسولؐ اور ائمہؑ پر راضی نہیں تھے؟ حضرتؑ نے فرمایا: ہاں، میں نے عرض کیا: تو اُن میں سے آپؑ کے باپ کو "رضا" کیوں کہا گیا؟ حضرتؑ نے فرمایا: کیونکہ آپؑ کے دشمنوں میں سے مخالفین آپؑ سے اسی طرح راضی تھے جیسے آپؑ کے دوستوں میں سے موافق لوگ آپؑ سے راضی تھے، اور یہ کیفیت آپؑ کے آباء واجدادؑ میں سے کسی کے لئے نہیں تھی تو اسی لیے ان میں سے آپؑ "رضا" کہلائے گئے۔ (عیون اخبار الرضا علیہ السلام، ج۱، ص۱۳)

۔۔۔۔۔

(عیون اخبار الرضا علیہ السلام، شیخ صدوق، ناشرنشر جهان‏، تهران‏، 1378 ق‏)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55