امام سجادؑ کی فضیلت، امام صادقؑ کی لسان اطہر سے
حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "كان علي بن الحسين (علیہماالسلام) إذا كان شهر رمضان لم يتكلم إلا بالدعاء والتسبيح والاستغفار والتكبير، فاذا أفطر قال: اللهم إن شئت أن تفعل فعلت" (بحار الانوار، ج۴۶، ص۶۵)، "جب ماہ رمضان ہوتا تو علی ابن الحسین (علیہماالسلام) سوائے دعا اور تسبیح اور استغفار اور تکبیر کے بات نہیں کرتے تھے، تو جب افطار کرتے تو کہتے: "بارالہا، تو جو کچھ کرنا چاہے، کردے گا"۔
اس روایت میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) حضرت زین العابدین امام سجاد (علیہ السلام) کی ماہ رمضان میں سیرت بیان فرمارہے ہیں جو ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔ ماہ رمضان، اللہ کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں اللہ کی خاص رحمت نازل ہوتی ہے اور اس کے لمحات بہت قیمتی اور باعظمت ہیں تو انسان کو چاہیے کہ ان قیمتی لمحات میں فضول کاموں اور بیہودہ باتوں سے دستبردار ہو کر ذکر پروردگار میں مصروف رہے، دعا، تسبیح، استغفار اور تکبیر کے ذریعہ قرب پروردگار کو حاصل کرنے کی کوشش کرے، اور نیز انسان کو اللہ کی تقدیر اور افعال پر راضی رہنا چاہیے۔ یہ بات بھی غورطلب ہے کہ ایک امامؑ دوسرے امامؑ کی سیرت بتارہے ہیں تو اس سے امام سجاد (علیہ السلام) کی اس سیرت کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔
(بحار الأنوار، علامہ مجلسی، دارالاحیاء التراث، چاپ ١٤٠٣ ھ۰ق)
Add new comment