امام حسن مجتبیؑ کے چند فضائل امام صادقؑ کی لسان اطہر سے

Wed, 07/19/2017 - 05:53

خلاصہ: اس مضمون حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی لسان اطہر سے حضرت امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کے کچھ منقول فضائل بیان کیے جارہے ہیں جن میں آپؑ کی عبادت کے حالات کا تذکرہ ہے۔

امام حسن مجتبیؑ کے چند فضائل امام صادقؑ کی لسان اطہر سے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) حضرت امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کے بعض فضائل بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: "أن الحسن بن علي بن أبي طالب (عليه السلام) كان أعبد الناس في زمانه، وأزهدهم وأفضلهم، و "… (امالی شیخ صدوق، ج۱، ص۲۴۴)، "بیشک حسن ابن علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) اپنے زمانہ میں سب لوگوں سے زیادہ عبادت گزار اور زاہد اور افضل تھے، اور جب آپؑ حج پہ جاتے تو پیدل اور کبھی ننگے پاؤں چلتے، اور جب موت کو یاد کرتے تو روتے، اور جب قبر کو یاد کرتے تو روتے، اور جب حشر و نشر (قبروں سے اٹھائے جانے) کو یاد کرتے تو روتے، اور جب صراط سے گزرنے کو یاد کرتے تو روتے، اور جب اللہ کی بارگاہ میں (اعمال) کے پیش ہونے کو یاد کرتے تو ایسی فریاد کرتے جس کی وجہ سے بیہوش ہوجاتے، اور جب اپنی نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو آپؑ کے کندھے آپؑ کے پروردگارِ عزوجل کی بارگاہ میں لرزتے، اور جب جنت اور جہنم کو یاد کرتے تو سانپ کے ڈسے ہوئے کی طرح بے تاب ہوتے اور اللہ تعالی سے جنت طلب کرتے اور جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتے۔ آپؑ جب بھی اللہ عزوجل کی کتاب میں "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا" (اے ایمان والو) پڑھتے تو کہتے: "لبّيك اللّهم لبّيك" اور آپؑ اپنے سب حالات میں اللہ سبحانہ کا ذکر کرتے ہوئے نظر آتے۔

۔۔۔۔۔

(امالی، شیخ صدوق، تحقيق قسم الدراسات الاسلامية - مؤسسة البعثة)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46