زیارتِ امام حسینؑ، امام صادق ؑ کی لسان اطہر سے

Wed, 07/19/2017 - 07:26

خلاصہ: حضرت امام حسین (علیہ السلام) کی زیارت کے اجروثواب کے بارے میں اہل بیت (علیہم السلام) سے کئی احادیث نقل ہوئی ہیں، جن میں اس مضمون میں دو احادیث کو حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے نقل کیا جارہا ہے۔

زیارتِ  امام حسینؑ، امام صادق ؑ کی لسان اطہر سے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ الْخَيْرَ قَذَفَ فِي قَلْبِهِ حُبَّ الْحُسَيْنِ )ع) وَ حُبَّ زِيَارَتِهِ وَ مَنْ أَرَادَ اللَّهُ بِهِ السُّوءَ قَذَفَ فِي قَلْبِهِ بُغْضَ الْحُسَيْنِ وَ بُغْضَ زِيَارَتِهِ" (کامل الزیارات، ص۱۴۲)، "اللہ جس شخص کے لئے خیر کا ارادہ کرے تو اس کے دل میں حسین (علیہ السلام) کی محبت اور آپؑ کی زیارت کی محبت ڈال دیتا ہے اور اللہ جس شخص کا، بُرا چاہے اس کے دل میں حسین (علیہ السلام) کا بغض اور آپؑ کی زیارت کا بغض ڈال دیتا ہے"۔
زید ابن شحام کا کہنا ہے کہ میں امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے حضور میں شرفیاب تھا۔ میں نے عرض کیا: امام حسین (علیہ السلام) کے زائر کے لئے کیا ثواب ہے؟ آپؑ نے فرمایا: "كَمَنْ زَارَ اللَّهَ فِي عَرْشِهِ"، "اس شخص کی طرح ہے جس نے اللہ کی اس کے عرش میں زیارت کی ہو"، میں نے عرض کیا: تو آپ حضراتؑ میں سے کسی ایک کی زیارت کا کیا ثواب ہے؟ آپؑ نے فرمایا: "كَمَنْ زَارَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وآله"(بحارالانوار، ج۹۷، ص۱۱۹)، "اس شخص کی طرح ہے جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی زیارت کی ہو"۔

۔۔۔۔۔

(کامل الزیارات، ابن قولويه القمي)

(بحارالانوار، علامہ مجلسی، دارالاحیاء التراث، ١٤٠٣)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 62