امام صادق(علیہ السلام) نے فرمایا هے: " علم و دانش کے ستائیس حروف هیں اور انہیں انبیاء (علیھم السلام) لائے هیں، جہ جن میں سے آج تک صرف دو حروف کے بارے میں لوگوں کو بتایا گیا هے اور باقی حروف کے بارے میں لوگ واقفیت نهیں رکھتے هیں، جب همارے قائم(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) قیام کریں گے، تو باقی پچیس حروف کو بھی باهر لائیں گے اور انهیں لوگوں میں شائع کریں گے اور ان دو حروف کو بھی ان کے ساتھ ضمیمه کریں گے اور مجموعاً لوگوں میں ستائیس حروف کی اشاعت کریں گے۔" ۔
امام صادق(علیہ السلام) کے کلام میں "اخرج" کی عبارت ہے، یعنی حضرت حجت (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) علم و دانش کے باقی حروف کو باہر لائیں گے، اس معنی میں کہ حضرت حجت(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) علم و دانش کے ستائیس حروف کو لوگوں کو سکھانے کے لیے ظاہر کریں گے اور علم و دانش کے دامن کو وسیع پیمانے پر پھیلائیں گے۔
مجلسی، محمد باقر، بحارالأنوار، ج 52، ص 336، مؤسسة الوفاء، بیروت، سال 1404ھ.
Add new comment