قیامت کے دن سب سے افضل عمل

Mon, 07/10/2017 - 09:01
قیامت کے دن سب سے افضل عمل

عبادات میں سے اہم عبادت نماز ہے، قرآن کریم اور اہل بیت (علیہم السلام) کی نورانی احادیث میں نماز کو قائم کرنے کی بہت تاکید ہوئی ہے اور جو لوگ نمازی نہیں ہیں یا نماز کی ادائیگی میں غفلت کرتے ہیں ان کی آخرت کی سزا بھی بتا دی گئی ہے اور جو نماز کو خشوع اور دیگر شرائط کے ساتھ ادا کرتے ہیں، ان کا مقام بھی بتایا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نماز کا آخرت میں کیا مقام ہے۔ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "إنَّ أفضَلَ الأعمالِ عندَ اللّه يَومَ القِيامَةِ الصَّلاةُ" (مستدرك الوسائل، ج۳، ص۴۲)، "بیشک اللہ کی بارگاہ میں قیامت کے دن سب سے افضل عمل، نماز ہے"۔ لہذا جو انسان نماز پڑھنے میں کوتاہی کرتا ہے اس نے بہترین عمل کے حق میں کوتاہی کی ہے اور جو شخص نماز نہیں پڑھتا، اس کے پاس قیامت کے دن بہترین عمل نہیں ہوگا اور یہ دونوں شخص یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ سب سے افضل عمل نہیں ہے تو باقی اعمال تو ہیں! ایسا بھی نہیں ہے، کیونکہ امام محمد باقر (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "إنّ أوَّلَ ما يُحاسَبُ بهِ العَبدُ الصَّلاةُ، فإن قُبِلَت قُبِلَ ما سِواها" (الكافي، ج۳، ص۲۶۸)، "یقیناً پہلی چیز جس کے بارے میں بندہ کا حساب لیا جائے گا، نماز ہے، تو اگر نماز قبول ہوگئی تو باقی اعمال بھی قبول ہوجائیں گے"، اس سے واضح ہوتا ہے کہ دیگر اعمال کی قبولیت تب ہوسکتی ہے کہ نماز قبول ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔

(مستدرك الوسائل، محدث نوری، مؤسسة آل البيت عليهم السلام لإحياء التراث ـ قم)
(الكافی، شیخ کلینی، مطبوعہ الاسلامیہ)

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 27