امام صادق علیہ السلام سے منقول حکمت نامہ

Thu, 07/06/2017 - 05:16
امام صادق علیہ السلام سے منقول حکمت نامہ

امام صادق عليه السلام کا ارشاد ہے کہ حضرت لقمان عليه السلام نے اپنے بیٹے سے فرمایا:
اے بیٹا ! ہر چیز کی کوئی علامت ہے کہ جس سے وہ پہچانی جاتی ہے اور وہی چیز اس کی گواہی دیتی ہے اور
 دین کی تین نشانیاں ہیں : علم ، ایمان ، اور اس پر عمل۔
ایمان کی تین نشانیاں ہیں : خدا پر ایمان ، اس کی کتاب پر ایمان ،اس کے بھیجے ہوئے رسول پر ایمان ۔
عالم کی تین نشانیاں ہیں : خدا کی پہچان، اس چیز کی پہچان جسے خدا پسند کرتا ہے،اور جسے پسند نہیں کرتا۔
عامل کی تین نشانیاں ہیں : نماز ، روزہ ، زکات۔
دکھاوا کرنے والے کی تین نشانیاں ہیں : اپنے سے بڑی چیز سے مقابلہ کرتا ہے ، وہ بولتا ہے جس کا اسے علم نہیں ہے ، ایسی چیز کے پیچھے ہے جس تک نہیں پہنچ سکتا۔
ظالم کی تین نشانیاں ہیں : گناہ کے ذریعے اپنے بڑی ہستی پر ظلم کرتا ہے ، اپنے سے چھوٹوں پر غلبہ کرتا ہے ، ظالم کی مدد کرتا ہے ۔
منافق کی تین نشانیاں ہیں : اس کی زبان اس کے دل کی مخالف ہوتی ہے، اس کا دل اس کے کام کے مخالف ہوتا ہے، اس کا ظاہر اس کے باطن کے مخالف ہوتا ہے ۔
گنھگار کی تین نشانیاں ہیں : خیانت کرتاہے، جھوٹ بولتا ہے، اور اپنی بات کی مخالفت کرتا ہے ۔
ریاکار کی تین نشانیاں ہیں : جب تنہا ہوتا ہے تو سستی کرتا ہے، جب لوگوں کے درمیان ہو تو تیزی دیکھاتا ہے، اور ہر کام میں اپنی تعریف کےلیے اعتراض کرتا ہے ۔
حاسد کی تین نشانیاں ہیں : جب کوئی سامنے نہ ہو تو اسکی غیبت کرتا ہے، جب حاضر ہو تو تعریف کرتا ہے، مصیبت کے وقت ملامت کرتا ہے ۔
اسراف کرنے والے کی تین نشانیاں ہیں : اسے خریدتا ہے کہ جو اسے ضرورت نہیں ، اسے پہنتا ہے کہ جو ضروری نہیں ، اسے کھاتا ہے کہ جس کی حاجت نہیں ۔
سست انسان کی تین نشانیاں ہیں : اتنی سستی کرتا ہے کہ قصور وار ٹہرتا ہے ، اور جب قصور وار ٹہرتا ہے تو ایک چیز کو ضائع کر بیٹھتا ہے، اور جب ضائع کرتا ہے تو گنہگار بنتا ہے۔
غافل کی تین نشانیاں ہیں : خطا کرنا ، فضول کام کرنا، بھول جانا ۔

حكمت نامہ لقمان : حدیث نمبر : 100375

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 74