Tue, 07/04/2017 - 08:20
مسجد گوھرشاد ۸۱۸ قمری اور ۷۹۴ شمسی میں گوھرشاد بیگم کے حکم سے بنائی گئی گوھرشاد بیگم امیرغیاث الدین کی بیٹی اور شاھرخ ابن تیمور گورگانی کی بیوی تھیں انہوں نے حکم دیا کہ حرم امام رضا (علیہ السلام ) کے جنوبی حصے میں اس مسجد کو بنایا جائے اور یہ مسجد ۸۲۱ قمری اور ۷۹۷ شمسی میں مکمل ہوئی اس مسجد کو بہت ہی تیزی سے تیار کیا گیا اصل میں گوھر شاد بیگم کا حکومت میں بہت اثر رسوخ تھا یہاں تک کہ ملکی مسائل میں بھی ان سے مشورہ لیا جاتا اور پھر امیر گورگانی کو بھی ان پر بہت اعتماد تھا انہیں ھراتبہ میں قتل کر دیا گیا اور پھر شھر ھرات میں اپنے شوھر شاھرخ میرزا کے ساتھ مدرسہ گوھر شاد میں دفن کردیا گیا ان کا نام ابھی تک اچھے الفاظ سے مسجد کے اوپر لکھا ہوا ہے ۔
تاریخچه مسجد گوهرشاد و کتابخانه، ص۲۰.
Add new comment