حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی کی زیارت کا ثواب امام حسین(علیہ السلام) کی زیارت کےثواب کے برابر

Mon, 07/03/2017 - 07:28
حضرت شاہ  عبدالعظیم حسنی کی زیارت کا ثواب امام حسین(علیہ السلام) کی زیارت کےثواب کے برابر

سب سے پہلے یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ کبھی بھی کسی شخصیت کو ائمہ (علیھم السلام) کے ساتھ مقائسہ نہیں کرنا چاہیے اور مولائے کائنات علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) نے فرمایا کہ امت میں سے کسی کا آل محمد (علیھم السلام) سے مقائسہ نہ کرنا کیونکہ پوری امت آل محمد کی نمک خوار ہے ۔
ہاں اب کسی کے ذہن میں یہ سوال آسکتا ہے کہ یہ بھی تو معصوم سے روایت ہےکہ ان کی زیارت کا ثواب امام حسین (علیہ السلام) کی زیارت کے ثواب کے برابر ہے اس کیا کریں گے پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کو حدیث کے ہر پہلو کو سمجھنا ہو گا اور اس چیز کی طرف توجہ کرنی ہو گی کہ معصوم در حقیقت ان کا مقام واضح کرنا چاہتے ہیں اور علماء حدیث نے اس حدیث کے چند مقاصد بیان کیے ہیں یعنی شاہ عبدالعظیم حسنی کا مقام ومنزلت ، سفیر ائمہ،محدث،مجاھد،عالم برجستہ وغیرہ وغیرہ اور اسی طرح ان کے زمانے میں کوئی بھی کسی شخصیت پر اعتماد نہیں کرتا تھا تو یہ حدیث سبب بنی اور لوگوں نے ان سے احکام الہی کو حاصل کیا اور یہ بات بھی واضح رہے کہ اس دور میں سادات میں سے کسی بڑے یا چھوٹے پر رحم نہیں کیا جارہا تھا سب کو شھید کیا جا رہا تھا تو معصوم کی اس فضیلت کی روایت نے انہیں محفوظ رکھا اور لوگوں نے ان احترام باقی رکھا ۔

اطلاع رسانی حرم عبد العظیم حسنی (علیہ السلام) محمّد علی سلطانی نهج البلاغه، نشر موسسه امیر المومنین قم 1375 ش، خطبه 2

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29