خدا کس کو معاف کرتا ہے

Tue, 06/20/2017 - 12:28

خلاصہ: خدا ان لوگوں پر رحم کرتا ہے جنھوں نے خدا کی نافرمانی نہ کی ہو۔

خدا کس کو معاف کرتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خداوند متعال کی رحمت اور بخشش کا دروازہ ہر انسان پر کھلا ہوا ہے جو بھی اس کی بارگاہ میں خلوص دل کے ساتھ آتا ہے وہ ان کو معاف کرتا ہے جیسا کہ دعا افتتاح میں ہم اس طرح خدا کی بارگاہ میں دعا مانگتے ہیں: «أَنَّكَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ فِي‏ مَوْضِعِ‏ الْعَفْوِ وَ الرَّحْمَةِ؛ بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے مقام عفو اور رحمت میں»، لیکن اس کہ برعکس یعنی جو خدا کی نافرمانی کرتا ہے جیسا کہ ہم اسی دعا میں اس فقرہ کو پڑھتے ہیں: «وَ الْمُعَاقِبِينَ‏ فِي مَوْضِعِ النَّكَالِ وَ النَّقِمَةِ؛ اور سب سے سخت انتقام لینے والا ہے عقاب اور انتقام کے مقام میں»[مصباح کفعمی، ص۵۷۸].
     دعا کہ ان دو فقروں سے ہمیں یہ پیغام ملتا ہے، حالانکہ خدا سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے لیکن اس کی اس رحم و کرم میں حساب و کتاب ہے جو کوئی بھی اس کی نافرمانی کریگا تو اس پر خدا کا شدید عذاب نازل ہونے والا ہے۔
     خداوند متعال قرآن مجید میں اسی کی طرف اشارہ فرما رہا ہے: «قُلْ یَاعِبَادِىَ الَّذِینَ أَسْرَفُواْ عَلىَ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُواْ مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ  إِنَّ اللَّهَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِیعًا  إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ[سورۂ زمر، آیت:۵۳] پیغمبر آپ پیغام پہنچا دیجئے کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنے نفس پر زیادتی کی ہے رحمت خدا سے مایوس نہ ہونا اللہ تمام گناہوں کا معاف کرنے والا ہے اور وہ یقینا بہت زیادہ بخشنے والا اور مہربان ہے»، اس آیت میں خدا اپنی رحمت کو بیان کررہاہے لیکن اسی کے بعد دوسری آیت میں فرما رہا ہے کہ میری رحمت اس پر ہے جس نے اپنے لئے عذاب کو تیار نہ کیا ہو: «وَ أَنِیبُواْ إِلىَ‏ رَبِّكُمْ وَ أَسْلِمُواْ لَهُ مِن قَبْلِ أَن یَأْتِیَكُمُ الْعَذَابُ ثُمَّ لَاتُنصَرُون[سوۂ زمر، آیت:۵۴] اور تم سب اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے لئے سراپا تسلیم ہوجاؤ قبل اس کے کہ تم تک عذاب آجائے تو پھر تمہاری مدد نہیں کی جاسکتی ہے»۔
     دعاء افتتاح کے اس فقرہ اور ان آیات کی روشنی میں ہم یہ نتیجہ لے سکتے ہیں کہ خدا ان لوگوں پر رحم کرتا ہے جنھوں نے خدا کی نافرمانی نہ کی ہو مثال کے طور پر اگر کسی نے ماہ مبارک رمضان میں روزہ نہ رکھا ہو تو اس نےخدا کی نافرمانی کہ ہے لہذا  وہ خدا کی رحم اور مغفرت کا منتظر نہ رہے۔
*المصباح للكفعمي، ابراهيم بن على عاملى‏، ناشر: دار الرضي، ۱۴۰۵ق‏.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 88