ماہ مبارک میں دعا اور استغفار کی اہمیت

Wed, 06/07/2017 - 10:50

خلاصہ: اس مہینہ میں باب استجابت کھلا ہوا ہے اور اس مہینہ میں ہماری توبہ بہت جلدی قبول کی جاتی ہے۔

ماہ مبارک میں دعا اور استغفار کی اہمیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ماہ مبارک رمضان کے دن تیزی کے ساتھ گذر رہے ہیں اور ہم لوگ وہیں کے وہیں ہیں، یہ وہ دن ہیں جو پھر ہماری زندگی میں آنے والے نہیں ہیں، ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ان دنوں کی قدر و قیمت کو جانیں؛  کن کن چیزوں کو ہم ان دنوں میں کرسکتے ہیں؟ ہم اپنے دوسرے بیھودہ کاموں جیسے Telivsion دیکھنا موبائل پراپنا وقت برباد کرنا اور ایسے کئی کام جس کا ہمیں نہ اس دنیا میں  کوئی فائدہ  ہے نہ آخرت میں، ہم ان کو ہمیشہ انجام دے سکتے ہیں! لیکن ہم کو اس بات کی طرف متوجہ رہنا چاہئے کہ ماہ مبارک رمضان ہمیشہ نہیں رہتا!
     امام علی(علیہ السلام) ماہ مبارک رمضان میں دو کاموں کو انجام دینے کے لئے حکم دیرہے ہیں: «عَلَيْكُمْ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ بِكَثْرَةِ الِاسْتِغْفَارِ وَ الدُّعَاءِ فَأَمَّا الدُّعَاءُ فَيُدْفَعُ بِهِ عَنْكُمُ الْبَلَاءُ وَ أَمَّا الِاسْتِغْفَارُ فَيَمْحَى ذُنُوبَكُم‏؛ تم لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ تم لوگ رمضان کے مہینہ میں استغفار اور دعا کرو، بے شک دعا تم لوگوں سے بلاء کو دور کرتی ہے اور استغفار تم لوگوں کے گناہوں کی بخشش کا سبب ہے»[الکافی، ج۴، ص۸۸]۔
     اس مہینہ میں باب استجابت کھلا ہوا ہے اور اس مہینہ میں ہماری توبہ بہت جلدی قبول کی جاتی ہے، حیف ہے کہ ماہ مبارک رمضان گذر جائے اور ہم نہ خدا کی بارگاہ میں کوئی مناجات نہ کی ہو اور اپنے انسوں کے ذریعہ اپنی بخشش کو طلب نہ کیا ہو!
*الكافي، كلينى، محمد بن يعقوب، دار الكتب الإسلامية، تهران، ۱۴۰۷ ق‏.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
20 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48