روزے داروں کی نشانیاں

Mon, 06/05/2017 - 08:38
روزے داروں کی نشانیاں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ظاہری طور پر انسان کے سوکھے ہوئے ہونٹوں کو دیکھ کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ فلاں شخص روزہ دار ہے لیکن انسان کا  یہ ظاہری روزہ اس لئے ہے تاکہ وہ اس کے ذریعہ اپنے آپ کو خدا کی اطاعت اور فرمانبرداری کے لئے آمادہ کرے، اور خدا کی اطاعت یہ ہے کہ وہ اپنے سوکھے ہوئے ہونٹوں سے جھوٹ نہ بولے، غیبت نہ کرے اپنی آنکھوں کو خدا کی نافرمانی سے بچائے رکھے، جس کے بارے میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اس طرح فرمارہے ہیں: «پانچ چیزں ہیں جس کی وجہ سے روزہ  ٹوٹ جاتا ہے: جھوٹ، غیبت، سخن چینی، شہوت کی نگاہ، جھوٹی قسم».[نھج الفصاحۃ، ص۴۶۲]
     ہم سب کو اس مبارک مہینے میں اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اپنے جسم کے تمام اعضاء کو اپنے اختیار میں رکھیں تاکہ ان سے خدا کی نافرمانی نہ ہو۔
*پاینده، ابوالقاسم، نهج الفصاحة، انتشارات دنياى دانش، چوتھی چاپ، تهران، ۱۳۸۲.

kotah_neveshte: 

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52