ماہ رمضان کی دعاوں کی شرح، تیسرے دن کی دعا (۳)

Mon, 03/11/2024 - 11:17

گذشتہ سے پیوستہ

لہذا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : « اِعرِفْ طُرُقَ نجاتِكَ و هلاكِكَ كي لا تدعُوَ اللّه َ بشيءٍ منهُ هلاكُكَ و أنتَ تَظُنُّ فيهِ نجاتَكَ ، قالَ اللّه ُ عزّوجلّ: و يَدْعُ الإِنسانُ بِالشَّرِّ دُعاءَهُ بِالخَيرِ وَ كَانَ الإنسانُ عَجولاً ؛ اپنی نجات اور ہلاکت کے راستہ کو بخوبی پہنچانو کہ تاکہ خدا سے اسی چیزوں کی درخواست نہ کرو جس میں تمھاری ہلاکت ہے جبکہ تم یہ سوچ رہے ہو کہ اس میں تمھاری نجات اور بھلائی ہے ، خداوند متعال کا ارشاد ہے انسان شر اور برائیوں کی دعا کر رہا ہے کہ جیسے نیکی اور خیر کی دعا کرتا ہے کیوں کہ انسان عجلت پسند اور جلد باز ہے» ۔ (۳)

ہم اس مقام پر ایک اور نکتہ کی جانب بھی اشارہ کرتے چلیں کہ قران کریم نے سورہ بقرہ کی ۱۳۰ ویں ایت شریف میں ارشاد فرمایا: « وَمَن يَرْغَبُ عَن مِّلَّةِ إِبْرَاهِيمَ إِلاَّ مَن سَفِهَ نَفْسَهُ ؛ اور کون ہے جو ملت ابراہیم علیہ السّلام سے اعراض کرے مگر یہ کہ خود کو بے وقوف بنائے» ، (۴) یعنی قران اور خدا کی نگاہ میں دین ابراھیم علیہ السلام سے دوری سفاہت ہے ، اسی بنیاد پر رسول خدا (ص) سے نے اج تیسری رمضان کی دعا میں خدا سے درخواست فرمائی کہ خدایا ہمیں اپنے دین ، اپنی بندگی ، اپنی تعلیمات اور دینی اقداروں سے دور نہ کر ، کیونکہ ملت ابراھیم ’’ وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَاهُ فِى الدُّنْيَا ؛ خدا کے منتخب کردہ ہیں‘‘ اور ’’ وَإِنَّهُ فِى الآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِين ؛ اور اخرت میں صالحین میں سے ہیں‘‘

۳: واجْعَل لی نصیباً مِنْ کلّ خَیْرٍ تُنَزّلُ فیهِ ؛ اے معبود! اور مجھ کو ہر اس نیکیوں میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو ۔

اس دعا کے تیسرے فقرے میں خدا سے یہ درخواست ہے کہ اس ماہ میں نازل ہونے والی تمام نیکیوں اور خیر میں سے ہمیں حصہ دے ، دعا کا یہ فقرہ مومن کو اس بات کی جانب متوجہ کرتا ہے کہ تمام چیزیں خدا کی جانب سے ہیں ، وہ نیکیوں کو زمین پر بھیجتا ہے البتہ یہ نیک اور صالح بندہ ہے جو برکتوں کے نازل ہونے کے اسباب فراھم کرتا ہے ، دوسروں کے ساتھ نیکی ، صلہ رحم ، واجبات کی انجام دہی ، حرام اور گناہوں سے دوری خیر و برکت نازل ہونے کا سبب ہے جبکہ خود پرستی ، قطع رحم ، حرام عمل اور گناہوں کے انجام دینے سے نیکیاں نازل نہیں ہوتیں بلکہ انسان کا دل سیاہ ہوجاتا ہے ۔

خداوند متعال سے دعا ہے کہ ہمیں اس ماہ مبارک میں ہمیں بیداری کی نعمتوں سے سرافراز کرے اور سفاہت و نادانی و جہالت سے دور رکھے ۔ امین

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: شیخ حر عاملی ، تفصیل وسائل الشیعة إلی تحصیل مسائل الشریعة ، ج۱۷، ص۲۸۳ ۔  

۲: مجلسی ، محمد باقر، بحارالأنوار، ج۷۵، ص۱۰۴ ۔

۳: مجلسی ، محمد باقر، بحار الأنوار، ج۹۳، ص۳۲۲، ح۳۶۔  

۴: قران کریم ، سورہ بقرہ ، ایت۱۳۰ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 90