ماہ رمضان کی دعاوں کی شرح، دوسرے دن کی دعا (۳)

Sat, 03/09/2024 - 05:31

گذشتہ سے پیوستہ

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : لِكُلِّ شَى ءٍ رَبيعٌ وَ رَبيعُ القُرْآنِ شَهْرُ رَمَضانَ ؛ ہر چیز کے لئے بہار ہے اور رمضان قران کی بہار کا مہینہ ہے ۔ (۲)

ماہ مبارک رمضان ماہ نزول قران کریم اور فقط قران نہیں بلکہ انبیاء کرام پر نازل ہونے والی بیشتر کتابیں اسی ماہ میں ان پر نازل ہوئیں ، رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ارشاد کے مطابق «مَنْ قَرَأَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ كَانَ كَمَنْ خَتَمَ الْقُرْآنَ فِي غَيْرِهِ مِنَ الشُّهُور» (۴) اس ماہ میں قران کریم کی ایک ایت کی تلاوت کا ثواب دوسرے مہینوں میں پورے قران ختم کرنے کے برابر ہے جیسا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے خطبہ شعبانیہ میں فرمایا: « وَ مَنْ تَلَا فِيهِ آيَةً مِنَ الْقُرْآنِ كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ خَتَمَ الْقُرْآنَ فِي غَيْرِهِ مِنَ الشُّهُور» (۵) ، لہذا قران کریم نے فرمایا : « فَاقْرَؤُا ما تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآن‏» (۶) جس مقدار بھی ممکن ہو قران کریم کی تلاوت کرو اور حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : «الْقُرْآنُ عَهْدُ اللَّهِ إِلَى خَلْقِهِ فَقَدْ يَنْبَغِي لِلْمَرْءِ الْمُسْلِمِ أَنْ يَنْظُرَ فِي عَهْدِهِ وَ أَنْ يَقْرَأَ مِنْهُ فِي كُلِّ يَوْمٍ خَمْسِينَ آيَة » ، قران کریم بندے کے خدا کا منشور ہے لہذا مسلمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے منشور کا مطالعہ کرے اور ہر دن اس کی پچاس ایتوں کی تلاوت کرے ۔ (۷)

رمضان کے جسے بہار قران کا نام دیا گیا در حقیقت انسانوں کی زندگی میں عبادت کا نیا باب ہے ، یہ وہ مہینہ ہے جس میں قران مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم پر نازل کیا گیا تاکہ لوگوں کی ہدایت ہوسکے ، «شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیَ أُنزِلَ فِیهِ الْقُرْآنُ هُدًی لِلنَّاسِ ؛ ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں لوگوں کی ہدایت کے لئے قران نازل ہوا» (۸)، اس کتاب کی اتنی اہمیت ہے کہ جس رات میں نازل کی گئی وہ رات تمام راتوں سے بالاتر اور افضل ہے ۔ «اِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ؛ ہم اسے شب قدر میں نازل کیا » (۹) شب «قدر» کو«لیلة مبارکة ، مبارک رات» بھی کہا گیا ہے ،(۱۰) یعنی انسانوں کی کامیابی اور کمال کی منزلوں تک پہونچنے کی رات ۔

خداوند متعال کے ارشاد کے مطابق قران کریم کی تلاوت انسانوں کے مفید اور سود مند ہے ، جیسا کہ اس نے ارشاد فرمایا : «إِنَّ الَّذِینَ یَتْلُونَ کِتَابَ اللَّهِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَأَنفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَاهُمْ سِرًّا وَعَلَانِیَةً یَرْجُونَ تِجَارَةً لَن تَبُورَ» (۱۱) ، البتہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے ارشاد کے مطابق تلاوت کا مطلب قران کی ایات میں غور و فکر اور اس پر عمل کرنا ہے : «الَّذِینَ آتَیْنَاهُمُ الْکِتَابَ یَتْلُونَهُ حَقَّ تِلاَوَتِه» ۔ (۱۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی ، محمد باقر، بحار الأنوار : ج ۹۶ ، ص ۳۵۸ ، ح ۲۵ ۔

۲: مجلسی ، محمد باقر، بحارالأنوار، ج ۹۲، ص ۲۱۳۔

۴: مجلسی ، محمد باقر، بحار الأنوار، ج ۹۳، ص ۳۴۱، باب ۴۶ (وجوب صوم شهر رمضان و فضله) ۔

۵: شیخ صدوق ، عيون أخبار الرضا عليہ السلام، ج‏۱، ص ۲۹۶ ۔

۶: قران کریم ، سورہ مزمل ، ایت ۲۰ ۔

۷: كلينى، محمد بن يعقوب بن اسحاق‏، اصول كافی ، ج ۲، ص ۶۰۹، باب (في قراءته) ۔ 

۸:  بقره ، ۱۸۵ ۔

۹: قدر ، ۱ ۔

۱۰: دخان ، ۳ ۔

۱۱: فاطر ۲۹ ۔

۱۲: بقره ، ۱۲۱ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 23