ماہ رمضان کی دعاوں کی شرح، دوسرے دن کی دعا (۲)

Thu, 03/07/2024 - 09:21

گذشتہ سے پیوستہ

۲۔ وَ جَنِّبْنِي فِيهِ مِنْ سَخَطِكَ وَ نَقِمَاتِكَ ؛ مجھے اپنی ناراضگی اور اپنے انتقام سے دور رکھ ۔

ماہ مبارک رمضان کی دوسری کو رسول خدا (ص) کی خدا سے درخواست یہ ہے کہ وہ اپنی ناراضگی اور اپنے انتقام سے دور رکھے ، تو اس مقام پر سوال یہ ہے کہ بندہ کس طرح خداوند متعال سے کی ناراضگی اور اس انتقام سے دور رہ سکتا ؟

خدا کی رضا یا اس کی ناراضگی ہمارے اعمال کا نتیجہ یا عکس العمل ہے ، ہم اپنے اعمال سے خدا کو راضی یا ناراض کرسکتے ہیں ، ہماری اطاعت اس کی رضایت کا سبب یا ہماری گناہیں اس کی ناراضگی کا باعث ہوتے ہیں ، لہذا ہمیں واجبات ، عمل صالح ، کار خیر ، حق کی حمایت ، ایثار و فداکاری ، انفاق اور صدقہ کے وسیلہ اس رضا کے اسباب فراہم کرنے چاہیئیں ، اور نافرمانی ، کینہ ، بدخواہی ، سوء نیت ، حسد ، غیبت ، زخیرہ اندوزی ، گراں فروشی ، حرام خوری ، ظلم و ستم ، حق خوری سے خود کو دور رکھیں کیوں کہ یہ اعمال خدا کے غضب اور اس کی ناراضگی کا سبب ہیں ، اگاہ رہئے کہ اگر انسان خدا کے غضب کا شکار ہوجائے تو اس سے خیر و برکت اٹھ جاتی ہے ، نابودی اور تباہی کے دروازے کھل جاتے ہیں ، گمراہی اور عذاب الھی کا شکار ہوجاتا ہے ۔

ان حالات میں گناہوں کو ترک کرنے کا ارادہ ، گذشتہ گناہوں کی توبہ ، خدا کی بارگاہ میں رونا اور گڑگڑانا ، گناہوں سے دوری کے لئے خدا سے مدد مانگا ، برے احباب اور دوستوں کی ہمنشینی سے پرہیز کرنا ، برے ماحول اور معاشرے سے خود کو دور رکھنا ، یہ چیزیں انسان کو نجات دے سکتی ہیں ۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے امام علی علیہ السلام کو خطاب کرکے فرمایا : «اَفضَلُ الأعمالِ فی هذَا الشَّهرِ الوَرَعُ عَن مَحارِمِ اللّه» اس ماہ کا سب بہتر اور افضل ترین عمل ، گناہوں اور حرام چیزوں سے دوری اور پرہیز ہے ۔ (۱)

خداوند متعال سے دعا ہے کہ اس ماہ میں ہمیں اپنے غضب سے دور رکھے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم ایسا عمل انجام نہ دیں جو اس کی ناراضگی کا سبب ہو ۔

۳: ووفّقْنی فیهِ لقراءةِ آیاتِکَ ۔ اور مجھے اپنی آیات کی تلاوت کی توفیق دے ۔

اس دعا کے تیسرا فقرے میں خدا سے درخواست ہے کہ وہ قران کی تلاوت کی توفیق عطا کرے ۔

رمضان تلاوت قران کریم کا مہینہ ہے کیوں کہ قران اسی ماہ مبارک میں نازل میں ہوئی اسی بنیاد میں اس ماہ میں اس کتاب کے تلاوت کا عظیم ثواب ہے ۔

جاری ہے ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی ، محمد باقر، بحار الأنوار : ج ۹۶ ، ص ۳۵۸ ، ح ۲۵ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 81