یمنی عوام کی فریاد: آمریکا دہشت گردی کی اصل اور جڑ ہے

Sat, 01/20/2024 - 07:45

کل ۱۹ جنوری نماز جمعہ کے بعد صعدہ کی سڑکوں پر یمنی عوام نے بہت بڑے بڑے مظاہرے منعقد کئے اور ان مظاہروں میں گذشتہ مظاہروں کی مانند یمن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظاہرین نے یہ نعرے لگائے ’’ ہم فلسطین کے ہمراہ ہیں ‘‘ اور ’’ آمریکا دہشت گردی کی اصل اور جڑ ہے ‘‘ ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس مارچ کے بعد جاری بیانیہ میں یمنی عوام نے امریکا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ امریکا کے ذریعہ یمنی ٹھکانوں پر حملات اسرائیلی منافع کے تحت انجام دئے جا رہے ہیں لیکن امریکا کو یہ جان لینا چاہئے کہ یہ امریکی حملات ہمارے ارادوں میں تزلزل نہیں لاسکتے اور فلسطین کی حمایت میں ہمارے موقف کو نہیں بدل سکتے ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت ہماری دینی ذمہ داری ہے جو بغیر کسی ڈر اور خوف کے جاری رہے گی۔

اسی طرح اس مارچ کے بعد جاری بیانیہ میں یمنی عوام نے تمام اسلامی ملتوں اور دنیائے اسلام سے درخواست کی کہ اسرائیل کے حامی ممالک کے ذریعہ قائم کی ہوئی ڈر اور خوف کی فضا سے باہر نکلیں نیز امریکا ، اسرائیل اور ان کے حامی ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔

یمنی عوام کے ذریعہ منعقد آج کے مظاہرے یمن کے مختلف شہروں میں برپا ہوئے اور ان تمام مظاہروں کا اصلی مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت اور امریکا و انگلینڈ کے ذریعہ اسرائیل کی حمایت میں یمن پر بے جا حملوں کی مذمت تھا۔

یمنی عوام نے گذشتہ جمعہ بھی ایک عظیم الشان مظاہرہ منعقد کیا تھا اور اس نعرے کے ساتھ سڑکوں پر نکلے تھے ’’ موعود فتح و کامرانی اور مقدس جہاد ‘‘ اور اس نعرے کے ذریعہ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی ہمبستگی اور حمایت کا اعلان کیا۔

اسی طرح یمنی افواج بھی مسلسل امریکی حملات کا جواب دے رہی ہیں اور ان کے حملات نے امریکا اور اسرائیل کی آنکھوں سے نیند اڑا دی ہے جس کے نمونے ہم آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر میں گذشتہ چند روز سے دیکھ رہے ہیں ، اگرچہ امریکی حکومت نے کوششیں کیں کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ہتھکنڈے سے اپنی شیطانی چالوں اور دجالی منصوبوں کو پورا کرسکے اور یمن کو اپنے قابو میں رکھ سکے لیکن آج عالمی حالات امریکا کے مواقف نہیں ہیں اور اس کے یہ ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہورہے ہیں بلکہ یمنی عوام ان ظالموں کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: https://www.farsnews.ir/news/14021029000317

۲: https://www.farsnews.ir/news/14021029000459

۳: https://www.farsnews.ir/news/14021030000047

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 35