ہر سختی کے بعد آسانی ہے

Sun, 01/07/2024 - 10:42

قران کریم کا ارشاد ہے کہ ’’ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً ؛ ہر سختی کے بعد آسانی ہے‘‘ ۔ (۱)

ابن عباس نقل کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اس سلسلہ میں فرمایا: قیصر نے ایک خچر رسول خدا (ص) کو ھدیہ کیا ، ایک دن رسول خدا (ص) اس خچر پر سوار ہوئے اور ہمیں بھی اس پر سوار کیا اور پھر فرمایا: « اے جوان ! خدا پر توجہ کیا کر تاکہ خدا بھی تجھ پر توجہ کرے ، اگر خدا کی جانب متوجہ رہوگے ، اس کے احکامات پر عمل کروگے تو خدا کو اپنے ربرو اور سامنے پاؤگے ، وسعتِ رزق اور روزی کی کثرت کے وقت خدا کو یاد رکھو تاکہ سختیوں اور مشکلات کے وقت خداوند متعال تمھیں یاد رکھے اور تمہیں مورد لطف و کرم قرار دے ، جب مدد کی ضرورت ہو خدا سے مدد مانگو کیوں کہ جو کچھ بھی تمھاری تقدیر کا لکھا ہے وہ انجام پا کر رہے گا ، اگر لوگ تمہیں فائدہ بھی پہونچانا چاہیں لیکن تمھارے مقدر میں نہ لکھا ہو تو فائدہ نہیں پہونچا سکتے اور ان کی کوشش بے سود و بے فائدہ ہوگی ، اگر صبر و یقین کے ساتھ کوئی کام انجام دینے کی طاقت رکھتے ہو تو اسے انجام دینے کی کوشش کرو لیکن اس کی توانائی موجود نہیں ہے تو صبر کرو اور سختیوں میں صبر سے کام لو تاکہ زیادہ سے زیادہ خیر و برکت حاصل ہوسکے ، آگاہ رہو کہ صبر پیروزی کا سبب اور حلال مشکلات ہے، ’’ إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً ؛ ہر سختی کے بعد آسانی ہے‘‘ ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: قران کریم ، سورہ شرح ، ایت ۵ ۔

۲: تفسیر اهل بیت علیهم السلام، ج۱۸، ص۱۹۸ ؛ و مجلسی ، محمد باقر، بحارالأنوار، ج۶۷، ص۱۸۳ ؛ و شیخ حرعاملی ، وسایل الشیعۃ، ج۱۵، ص۲۶۳ ۔ ’’الرّسول (صلی الله علیه و آله) عَنْ عَبْدِ‌اللَّهِ‌بْنِ‌الْعَبَّاسِ (رحمة الله علیه) قَالَ أُهْدِیَ إِلَی الرَّسُولِ (صلی الله علیه و آله) بَغْلَه أَهْدَاهَا کِسْرَی لَهُ أَوْ قَیْصَرُ فَرَکِبَهَا النَّبِیُّ (صلی الله علیه و آله) فَأَخَذَ مِنْ شَعْرِهَا وَ أَرْدَفَنِی خَلْفَهُ ثُمَّ قَالَ یَا غُلَامُ احْفَظِ اللَّهَ یَحْفَظْکَ احْفَظِ اللَّهَ تَجِدْهُ أَمَامَکَ تَعَرَّفْ إِلَی اللَّهِ عَزَّ‌وَ‌جَلَّ فِی الرَّخَاءِ یَعْرِفْکَ فِی الشِّدَّهْ إِذَا سَأَلْتَ فَاسْأَلِ اللَّهَ وَ إِذَا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاللَّهِ قَدْ مَضَی الْقَلَمُ بِمَا هُوَ کَائِنٌ فَلَوْ جَهَدَ النَّاسُ أَنْ یَنْفَعُوکَ بِأَمْرٍ لَمْ یَکْتُبْهُ اللَّهُ عَلَیْکَ لَمْ یَقْدِرُوا عَلَیْهِ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَعْمَلَ بِالصَّبْرِ مَعَ الْیَقِینِ فَافْعَلْ وَ إِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَإِنَّ فِی الصَّبْرِ عَلَی مَا تَکْرَهُ خَیْراً کَثِیراً وَ اعْلَمْ أَنَّ الصَّبْرَ مَعَ النَّصْرِ وَ أَنَّ الْفَرَجَ مَعَ الْکَرْبِ وَ أَنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْراً ‘‘۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33