شرارت کے محور کے مقابل شرافت کے محور کی جنگ

Wed, 11/15/2023 - 11:26

ایرانی صدر جمہوریہ حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی صاحب نے ، غزہ کے حالات پر عرب لیگ اور او آئی سی کے مشترکہ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : آج غزہ کی جنگ دو محاذوں کی معرکہ آرائی ہے ، شرارت کے محور کے مقابل شرافت کے محور کی لڑائی  اور اس جنگ میں سبھی کو اپنے موقف کو واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے۔ (۱)

یعنی ایک طرف شرارت و پستی و رذالت کے نمائندے صہیونی درندے ، شیطان اکبر امریکا اور یورپ کی سرپرستی میں حیوانیت اور درندگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر رہے ہیں ، مظلوم فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکال کر انہیں آوارہ بنا کر زبردستی ان کی زمینوں پر قابض ہوکر ، فلسطینیوں کی نسل کشی انجام دے رہے ہیں ، ماڈرن جاہلیت پھیلا رہے ہیں ، جھوٹ بول رہے ہیں ، پروپیگنڈے پھیلا رہے ہیں ، دنیا کو فریب اور دھوکہ دینے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں میڈیا اور سوشل میڈیا پر حق گوئی کو برداشت نہیں کر رہے ہیں تو دوسری طرف شرافت و عزت اور اپنی سرزمین و ناموس کی حمایت کے جذبات سے سرشار فلسطینی عوام ہیں جو مقاومتی بلاک کی سرپرستی میں اپنی ناموس ، اپنی سرزمین ، اپنی شرافت ، اپنی عزت نفس ، اپنی حیثیت ، اپنے دین ، اپنے ایمان ، اپنے مقدس مقامات ، اپنی آبرو کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اگرچہ اس جنگ میں فلسطینی عوام اسرائیلی بربریت ، حیوانیت اور  درندگی کا شکار ہو رہی ہے لیکن اس جنگ نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور اس کے آقاؤں امریکا اور یورپ کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے لا دیا ہے ان کی شرارت ، رذالت اور خباثت کو دنیا کے سامنے ظاہر کردیا ہے ، ان کی مکاریوں کو دنیا سمجھ گئی ہے ، ان کے کھوکھلے انسانی حقوق کے نعروں کی حقیقت ، دنیا کے سامنے کھل کر آگئی ہے اور دوسری طرف سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف انہوں نے جتنا پروپیگنڈہ کر رکھا تھا اس کی حقیقت کھل گئی ہے فریب کا پردہ چاک ہوگیا ہے اور فلسطینیوں کا اپنی سرزمین اپنے وطن سے دفاع کا حق دنیا کے سامنے واضح ہوگیا اسی لئے آج دنیا کا ہر آزاد حتی کہ امریکا اور یورپی ممالک میں بھی انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ مظلوم فلسطینیوں عوام کی حمایت کر رہے ہیں ان کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں فلسطینی عوام کے جذبہ کو سلام کر رہے ہیں ان کی مظلومیت کو سمجھ رہے ہیں اور غاصب و ظالم اسرائیل کی مخالفت کر رہے ہیں اس کی درندگی کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں یہی فلسطینیوں کی استقامت کی جیت ہے اور اس کے مقابل شرارت کے محور غاصب اور ظالم صہیونی محاذ کی شکست فاش ہے۔

​اللہ تعالی مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد فرمائے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: https://www.president.ir/fa/148181
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 61