ویڈیو/ حرام خوری کے انسانی زندگی پر اثرات

Create: 11/08/2023 - 04:14

اسلامی نظام تربیت میں معنویات کے ساتھ ساتھ انسان کی مادی زندگی پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے اور اس میں لقمہ حرام سے بچنے پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے جیسا کہ قرآن حکیم انسانوں کو دستور دے رہا ہے اے انسانوں زمین میں جو حلال اور پاکیزہ چیزیں ہیں وہ کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو۔ امیرالمومنین بھی نہج البلاغہ میں ارشاد فرماتے ہیں اپنے شکم میں حرام لقمے داخل نہ کرو کیونکہ تم اس خدا کی نگاہوں کے سامنے ہو جس نے تم پر معصیت کو حرام قرار دیا ہے اور تمہارے لئے اطاعت کے راستوں کو آسان بنایا ہے۔

اسلامی تربیتی نظام میں حلال غذا پر تاکید اس لئے ہے کیونکہ حرام لقمہ انسانی روح پر اسی طرح اثر چھوڑتا ہے جس طرح گندی اور فاسد غذا انسانی جسم پر لہذا جس طرح ہم جسم کی صحت و سلامتی کا خیال رکھتے ہیں اسے صاف ستھرا رکھتے ہیں اسی طرح ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی روح کی سلامتی کا بھی خیال رکھیں اور روحانی و معنوی صحت کا راز حلال غذا میں مضمر ہے کیونکہ جس طرح صاف پانی اگر گندے ظرف میں ڈالا جائے تو آلودہ ہوجاتا ہے اسی طرح روح کی آلودگی بھی ان معنویات اور عبادات کو خراب کردیتی ہے جو اس آلودگی میں آئے۔ اور روح کی طہارت کا ایک اہم سبب حرام غذا سے پرہیز کرنا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 57