یکم ربیع الاول خصوصیت و اعمال

Sun, 09/17/2023 - 20:53

یکم ربیع الاول کا شب «لیلة المبیت» سے مزیّن ہے ، یعنی سن ۱۳ بعثت کو رسول خدا صلی الله علیه وآله و سلم نے حکم سے خدا سے مکّه سے مدینہ کی جانب ھجرت فرمائی ، اپ شھر سے نکل کر «غار ثور» میں پناہ گزیں ہوئے اور امیرالمۆمنین علی ابن ابی طالب علیه السلام پوری شب اپ کے بستر پر سوتے رہے تاکہ کفارہ مکہ یہ سمجھیں کے سرور کائنات ارام فرمارہے ہیں ، اس شب اپ کی شان میں یہ ایت شریفہ نازل ہوئی : «وَ مِنَ النّاسِ مَنْ یَشْرِی نَفْسَهُ ابْتِغاءَ مَرْضاتِ اللّهِ وَ اللّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبادِ ؛ ۔ (۲)

رسول خدا صلی الله علیه وآله کی ھجرت کا سال مسلمانوں میں عظیم تبدیلی کا سال ہے اور اس دن کے خاص اعمال ہیں:

۱- روزه رکھنا ۔

رسول اسلام صلی الله علیه وآله و سلم اور امیرالمۆمنین علی ابن ابی طالب علیه السلام کی سلامتی کے شکرانہ میں اس دن روزہ رکھنا مستحب ہے ، روایت میں ہے جو اس دن روزہ رکھے گا اسے ایک سال کے روزے کا ثواب ملے گا ۔

۲- پیغمبر خدا صلی الله علیه و آله اور امام علی علیه السلام کی زیارت پڑھنا ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56