امام رضا علیہ السلام کی شہادت اہل سنت کی نگاہ میں

Sat, 09/16/2023 - 20:31

شیعہ مورخین کے مطابق آٹھویں امام حضرت علی بن موسیٰ علیہما السلام ١١ ذی القعدہ ١٤٨ھ قمری کو مدینہ میں پیدا ہوئے اور ماہ صفر ٢٠٣ھ قمری کے آخر میں پچپن سال کی عمر میں ساتویں عباسی خلیفہ مامون رشید کے ہاتھوں زہر دے کر شھید کردیئے گئے ، آپ طوس کی سرزمین کہ جسے اج ایران میں مشھد مقدس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے دفن کردیئے گئے ، اپ کا عظیم الشان روضہ لاکھوں عقیدت مندوں کی زیارت گاہ ہے ۔

مگر کچھ درباری ملا ، دشمن مورخین اور بکے ہوے قلم اپ کی شھادت کے سلسلہ میں یوں تحریر کرتے ہیں :’’مأمون نے کچھ عرصہ اپنے باپ ہارون کی قبر کے پاس قیام کیا، اس مقام پر علی ابن موسی الرضا نے بہت زیادہ انگور کھالئے اور اچانک فوت ہوگئے‘‘۔

وی مزید لکھتے ہیں :’’مأمون نے علی بن موسی الرضا کی رحلت کے بعد حسن بن سہل کے نام ایک خط میں امام کی وفات کی اطلاع دی اور اپنے شدید غم و اندوہ کا اظہار کیا نیز  عباسیوں،عہدیداروں اور بغداد والوں کو بھی خط لکھے جن میں آنحضرت کی رحلت کی ان سب کو خبر دی‘‘۔ طبری

ابن جوزی، احمد امین، یعقوبی وغیرہ تحریرکرتے ہیں کہ ’’ امام علیہ السلام بیمار ہوگئے اور اس بیماری کے اثر سے طوس میں طبیعی طور پر وفات پاگئے ، انہیں زہر دینے کی بات غلط ہے ‘‘۔

ابن جوزی لکھتے ہیں: ’’بعض لوگوں کا عقیدہ یہ ہے کہ مأمون نے علی ابن موسيٰ الرضا(ع) کو زہر دیا ، لیکن یہ نظریہ قابلِ قبول نہیں ہے کیونکہ خلیفہ مامون عباسی تو امام علیہ السلام کے انتقال کی خبر سن کر بہت پریشان ہوا تھا اور اس نے اس غم میں کئی دنوں تک خورد و نوش کی اشیاء سے بھی دوری اپنا لی تھی ، یہاں تک کہ اس نے بغداد میں داخل ہوتے وقت سبز لباس پہن لیا تھا جبکہ اُس وقت امام علیہ السلام کی رحلت کے ایک سال کے گذر چکے تھے ‘‘۔

احمد امین نے لکھتے ہیں : ’’میرے خیال میں مأمون اپنے کام میں مخلص تھا لیکن تقدیر اس طرح سے تھی کہ حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام تین دن بیمار رہے اور پھر رحلت فرما گئے‘‘۔

وہ مزید لکھتے ہیں : ’’ اگرچہ شیعہ مورخین کا دعوا ہے کہ مأمون نے ولایت عہدی کے نتائج سے ناراض ہوکر حضرت علیہ السلام کو زہر دے دیا جس سے اپ کی شھادت ہوگئی لیکن خلیفہ کے بہت پریشان ہونے کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ اُس نے یہ کام انجام دیا ہو ۔

یعقوبی نے سال۲۰۳ہجری قمری کے حوادث و واقعات تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں : علی ابن موسی الرضا علیہ السلام نوقان نامی ایک دیہات میں رحلت پاگئے ان کی بیماری تین دن سے زیادہ نہیں رہی‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25