حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی شخصیت کے مختلف پہلو

Mon, 07/24/2023 - 03:46

مقام صبر

حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے دیگر مقامات میں سے ایک مقام «صبر» ہے ، عرفان کی منزل میں صبر کے معنی یہ ہیں کہ انسان تمام مشکلات و سختیوں کے باوجود گلہ و شکوہ نہ کرے ، حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے بھی روز عاشور کربلا میں استقامت و صبر کا مظاھرہ کیا کہ جو زبان زد خاص و عام بن گیا ، حضرت نے (ع) اپنی نگاہوں کے سامنے اپنے بھائی عبد الله و جعفر و عثمان اور دیگر عزیز و اقرباء کی شھادت دیکھی ، انہیں ٹکڑے ٹکڑے ہوتا دیکھا مگر صبر کیا اور جب تک جان میں جان تھی اپنے مولا و اقا ، وقت کے امام کا دفاع کیا اور ان کی حفاظت کی ، اسی بنیاد پر اپ کے زیارت میں ایا ہے کہ «السلام علیک ایها العبد الصالح المطیع لله و لرسوله، اشهد انک جاهدت و نصحت و صبرت حتی اتیک الیقین» ۔ (۱)

مقام شکر

شکر کے تین مراحل و مراتب ہیں ، سب سے پہلے محبوب و پسندیدہ چیز کا شکر یعنی خدا جب بھی انسان کو پسندیدہ چیز عطا کرے تو معمولا انسان اس پر شکر بجا لاتا ہے لیکن شکر ایک دوسرا مرحلہ و مرتبہ یا درجہ بھی ہے اور وہ ناگوار چیزوں پر شکر بجالانا ، اس کا تیسرا درجہ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ بندہ فقط و فقط منعم کو ہی دیکھے ، کہ یقینا اگر حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام اس مقام پر نہ ہوتے تو کس طرح موت کو شھد سے زیادہ شرین سمجھتے ۔

مقام صدق

صدق کے بھی متعدد مراحل و مراتب ہیں :

۱: نیت میں صداقت

۲: زندگی میں صداقت

۳: شناخت و معرفت میں صداقت

حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام اپنے ارادے میں صادق تھے ، انکی حیات کے ہر لمحہ میں الھی رنگ کی جلوہ گری تھی ، اسی بنیاد پر اپ کے زیارت نامہ میں اپکو صداقت سے یاد کیا گیا ہے ۔

مقام جوانمردی اور بہادری

فتوت و جوانمردی کے معنی یہ ہیں کہ لوگوں سے دشمنی چھوڑ دو ، اگر کسی نے تمہیں تکلیف و اذیت پہنچائی ہے تو اس سے محبت سے پیش آو ، فتوت کا اعلی ترین مرتبہ یہ ہے کہ انسان «سلوک الی ‌الله» میں اپنی عقل دلیلوں پر تکیہ نہ کرے کہ اگر حضرت امام حسین علیہ السلام کے اںصار خصوصا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے عقلی دلیلوں پر اعتماد کیا ہوتا تو کسی اور راستے پر ہوتے مگر وہ امامِ وقت کے عاشق تھے اور جزء ان کی محبت کے کچھ بھی نہیں دیکھ رہے تھے ۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قمی، شیخ عباس ، کلیات مفاتیح الجنان ، زیارات ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 21