تاجدار ولایت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ہمنشینی ہر عاشق اہل بیت علیھم السلام کی قلبی ارزو اور دل کی تمنا ہے ، صاحب فضلیت ہیں جناب میثم تمار جن کے ہمنشین ہونے کی امام علی علیہ السلام نے خود انہیں خبر دی ، ایک طولانی حدیث میں ایا ہے : «فَقالَ : يا أَمِيرَ المُؤمِنِينَ ، أَنا وَاللّه لا أَبرَأُ مِنكَ ، قالَ : إِذا وَاللّه يَقتُلُكَ وَيَصلِبُكَ ، قُلتُ : أَصبِرُ فَذاكَ فِي اللّه قَلِيلٌ ، فَقالَ : يا مَيثمُ ، إِذا تَكُونَ مَعِي فِي دَرَجَتِي ؛ پھرامیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے فرمایا: اس حالت میں تمہیں سولی پر چڑھا دیا جائے گا اور تمہیں قتل کردیا جائے گا ، جناب میثم نے کہا: صبر کروں گا کہ راہ خدا میں یہ بہت کم ہے ، پھر مولا علیہ السلام نے فرمایا : اے میثم ! اس حالت میں تم ہمارے ساتھ اور میرے ہم نشین ہوگے » ۔
مجلسی ، محمد باقر، بحارالأنوار، ج۴۲، ص۱۳۰، ح۱۳
Add new comment