تین بھائی ، تین بہنیں (۱)

Tue, 06/06/2023 - 09:06

بھائی بہن کا رشتہ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے ، «میرایم اور حضرت موسی»، «زینب کبری اور امام حسین»، «حضرت معصومہ اور امام رضا» سلام اللہ علیهم‌ اس رشتے اور ناطے کا بہترین نمونہ ہیں  ۔

«بہن» ایک حَسِین، خوبصورت ، محبت ، عطوفت ، شفقت اور مہربانی سے بھرا لفظ ہے ، بہن بھائی کے حق میں ماں کا کردار ادا کرتی ہے ولو بھائی سے چھوٹی ہی کیوں نہ ہو ۔

تاریخ میں مختلف بہنوں کا تذکرہ ہے ، ایسی بہنوں کی داستان ، عشق و محبت اور ایثار و فداکاری سے بھری مکمل کتاب ہے ، مگر تاریخ میں تین ایسی بہنیں ہیں جو ممتاز شخصیت کی مالک ہیں اور زباں زد عام و خاص ہیں وہ میرایم یا کلثوم حضرت موسی علیہ ‌السلام کی بہن، حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا حضرت امام حسین علیہ السلام کی بہن اور حضرت فاطمہ معصومہ قم علیها ‌السلام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی بہن ۔

میرایم یا کلثوم  سلام ‌الله‌ علیها

آپ ڈبڈبائی انکھوں سے اپنے بھائی حضرت موسی علیہ السلام کو ندی کے کنارے گہوارے میں آرام فرماتے دیکھتی رہیں، قران کریم نے اس سلسلہ میں فرمایا : «وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ فَبَصُرَتْ بِهِ عَنْ جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ» [1] « اور انہوں نے اپنی بہن سے کہا کہ تم بھی ان کا پیچھا کرو تو انہوں نے دور سے موسٰی کو دیکھا جب کہ ان لوگوں کو اس کا احساس بھی نہیں تھا» ۔

ایک اور مقام پر یوں فرمایا : «هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ وَهُمْ لَهُ نَاصِحُونَ»؛[2] « کیا میں تمہیں ایسے گھر والوں کا پتہ بتاؤں جو اس کی کفالت کرسکیں اور وہ اس کے خیر خواہ بھی ہوں؟»

روایت میں ذکر ہے کہ إنَّ الْحُسَيْنَ عليه ‏السلام إذا زارَتْهُ زَيْنَبُ عليهاالسلام يَقُومُ إجْلالاً لَها وَكانَ يُجْلِسُها في مَكانِهِ ۔ [3] جب حضرت زينب عليها السلام حضرت امام حسين عليہ ‏السلام کی زيارت کو جاتی تھیں تو امام علیہ السلام اپ کے احترام میں کھڑے ہوجاتے تھے اور انہیں اپنی جگہ پر بیٹھاتے تھے ۔

جاری ہے ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

[1]. قصص: 11 ۔

[2]. قصص: 12 ۔

[3]. وفاة زينب الكبرى ، ص 11 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48