منتظرین ظھور کو امام جعفر صادق علیہ السلام کی چار نصیحتیں

Mon, 05/22/2023 - 08:23

صلوات «عَجِّل فَرَجَهم» کے ساتھ ، دعائے عھد و معرفت اور غریق ، عصر غیبت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف میں حیرانی و پریشانی اور فتنہ سے نجات پانے کے لئے امام جعفر صادق علیہ السلام کی چار نصیحتیں ہیں ۔

یقینا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی غیبت کا زمانہ سخت ترین اور فتنوں سے مملو زمانہ ہے جس میں لوگوں خصوصا شیعوں اور حضرت (عج) کے چاہنے والوں کی ہر آن اور ہر لمحہ ہدایت و راہنمائی لازمی و ضروری ہے [1]، لہذا اس گہرے دلدل سے نجات کا راستہ ، امام عصر علیہ السلام کی شناخت اور اپ ہر مکمل ایمان ہے ، امام ششم حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے بھی اسی حوالے سے حضرت (عج) کے منتظرین کو چار نصیحتیں فرمائی ہیں ۔

ایک : صلوات «عَجِّل فَرَجَهم» کے ہمراہ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی نگاہ میں ظھور کی دعا یعنی «عَجِّل فَرَجَهم» کے ساتھ صلوات بھیجنا ، امام  زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شناخت نیز مشکلات و مصیبتوں سے نجات کا آسان ترین اور بہترین راستہ ہے ۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا جو بھی نماز صبح اور نماز و ظھر کے بعد اس طرح صلوات پڑھے : «أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلي مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ» وہ موت سے پہلے حضرت مھدی دوراں (عج) سے ضرور ملاقات کرے گا ۔ [2]

دو: دعائے عھد پڑھنا

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : «مَنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ أَرْبَعِينَ صَبَاحاً بِهَذَا الْعَهْدِ، كَانَ مِنْ أَنْصَارِ قَائِمِنَا عَلَيْهِ‌السَّلَام، فَإِنْ مَاتَ قَبْلَهُ أَخْرَجَهُ اللَّهُ تَعَالَى مِنْ قَبْرِهِ وَ أَعْطَاهُ اللَّهُ بِكُلِّ كَلِمَةٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ وَ مَحَا عَنْهُ أَلْفَ سَيِّئَة»؛[3] « جو چالیس صبح دعائے عھد کی تلاوت کرے وہ حضرت امام عصر ارواحنا فداہ کے انصار و مددگاروں میں سے قرار پائے گا ، اور اگر وہ دنیا سے کوچ کرجائے گا تو خداوند متعال اسے قبر سے اٹھائے گا [ تاکہ حضرت کی خدمت میں حاضر ہوسکے] اور خداوند متعال ہر ایک کلمہ کے بدلے اس کے اعمال میں ہزار نیکیاں تحریر کرے گا اور ہزار گناہیں مٹائے گا » ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

[1]. طوسی، محمدبن الحسن، الغیبة، ص340 ۔

[2]. همان، مصباح المتهجد، فقه الشیعه، ج1، ص368 ۔

[3]. ابن ‌مشهدی، محمدبن جعفر، ص663 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30