رمضان المبارک کی انیسویں شب پہلی شب قدر ہے ، شب قدر وه رات ہے جس کی فضلیت کو پورے سال کی کوئی رات نہیں پہنچ سکتی ہے ، یہ رات ہزار مہینوں سے افضل ، اس رات کے اعمال ہزار مہینہ کے اعمال سے بہتر ، اور اس رات میں سال کے امور مقدر ہوتے ہیں ، ملائکه اور روح اس رات میں پروردگار کے حکم سے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور امام زمانہ (عج) کی خدمت میں پہنچتے ہیں اور جو کچھ ہر شخص کے لئے مقدر ہوا ہے امام کے خدمت میں پیش کرتے ہیں ۔
شب قدر کے اعمال دو طرح کے ہیں :
۱: مشترک اعمال ۔
۲: مخصوص اعمال ۔
مشترک اعمال وه ہیں جو تینوں شب قدر میں بجالائے جاتے ہیں اور اعمال مخصوص وه ہیں جو هر ایک رات کے ساتھ مخصوص ہیں ۔
اعمال مشترک
1- غسل کرنا، علامہ مجلسی نے فرمایا ہے که ان راتوں کا غسل غروب آفتاب سے متصل کرنا بهتر ہے تاکہ نماز مغرب کو غسل کے ساتھ پڑھے۔
2- دو رکعت نماز پڑھنا ۔ ہر رکعت میں حمد کے بعد سات مرتبہ سوره توحید پڑھے اور فارغ ہونےکے بعد ستر مرتبہ کہے : أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَ أَتُوبُ إِلَيْه ۔
حضرت رسول خد(ص) کی روایت ہے که بندہ اپنی جگہ سے نہیں اٹھےگا مگر یہ کہ خدا اس کو اور اس کے ماں باپ کو بخش دے ۔
3- قرآن مجید کھولے اور اپنے سامنے رکھ کر یہ دعا پڑھے: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِكِتَابِكَ الْمُنْزَلِ وَ مَا فِيهِ وَ فِيهِ اسْمُكَ الْأَكْبَرُ وَ أَسْمَاؤُكَ الْحُسْنَى وَ مَا يُخَافُ وَ يُرْجَى أَنْ تَجْعَلَنِي مِنْ عُتَقَائِكَ مِنَ النَّارِ؛ خدایا! میں تجھ سے درخواست کرتاہوں تیری نازل شده کتاب کے ذریعه اور جو کچھ اس میں ہے اس میں ہے اوراس میں تیرا عظیم نام ہے اور تیرےنیک نام ہیں اورجس سے خوف کیا جاتا ہے اور امید لگائی جاتی ہے که تو مجھ کو جهنم سے آزاد کردے ۔
اس کے بعد جوبھی حاجت چاہے طلب کرے۔
4- قرآن کو اپنے سر پر رکھے اور کہے :
اللَّهُمَّ بِحَقِّ هَذَا الْقُرْآنِوَ بِحَقِّ مَنْ أَرْسَلْتَهُ بِهِ وَ بِحَقِّ كُلِّ مُؤْمِنٍ مَدَحْتَهُ فِيهِ وَ بِحَقِّكَ عَلَيْهِمْ، فَلا أَحَدَ أَعْرَفُ بِحَقِّكَ مِنْكَ ؛ خدایا اس قرآن کے حق کا واسطہ اور اس شخص کے حق کا واسطہ جس کو تونے بھیجا ہے اس کے ساتھ اور هر مؤمن کے حق کا واسطہ جس کی تونے اس میں مدح کی ہے اور خود تیرے حق کا واسطہ ، تجھ سے بہتر کوئی تیرے حق کا پہچاننے والا نہیں ہے۔
پھرہر ایک ذکر کو دس مرتبہ کہے :
بِكَ يَا اللَّهُ
بِمُحَمَّدٍ
بِعَلِيٍّ
بِفَاطِمَةَ
بِالْحَسَنِ
بِالْحُسَيْنِ
بِعَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ
بِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ
بِمُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ
بِعَلِيِّ بْنِ مُوسَى
بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ
بِعَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ
بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ
بِالْحُجَّةِ
ترجمہ: خدایا تجھ کو تیرے حق کا واسطہ پس تیرے حق کو تجھ سے بڑھ کر کوئی نہیں جانتا اے الله ، اے الله تجھے محمد کا واسطہ، اے الله تجھے علی کا واسطہ، اے الله تجھے فاطمہ کا واسطہ، اے الله تجھے حسن کا واسطہ، اے الله تجھے حسین کا واسطہ ، اے الله تجھے محمد بن علی کا واسطہ، اے الله تجھے جعفربن محمد کا واسطہ، اے الله تجھے موسی بن جعفر کا واسطہ، اے الله تجھے علی بن موسی کا واسطہ، اے الله تجھے محمد بن علی کا واسطہ، اے الله تجھے علی بن محمد کا واسطہ، اے الله تجھے حسن بن علی کا واسطہ، اے الله تجھے حجة قائم کا واسطہ۔
پھر اپنی حاجات طلب کرئے
5- امام حسین کی زیارت پڑھے ، حدیث میں ہے که جب بھی شب قدرآتی ہےآسمانِ هفتم کا منادی بطن عرش سے ندا کرتا ہے کہ خداوند عالم نے قبر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو انے والے شخص کو بخش دیا ۔
6- شب بیداری ؛ روایت میں ہے کہ شب قدر میں بیدار رہنے والی گناہیں بخش دی جائیں گی چاہے وه آسمانوں کے ستاروں ، پهاڑوں اور دریاؤں کے برابر ہوں ۔
7- سو رکعت نمازپڑھے جس کی فضیلت بہت زیاده ہے بہتر یہ ہے کہ هر رکعت میں حمد کے بعد دس مرتبہ توحید پڑھے۔
8- یہ دعا پڑھے
اللَّهُمَّ إِنِّي أَمْسَيْتُ لَكَ عَبْدا دَاخِرالا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعا وَ لا ضَرّا وَ لا أَصْرِفُ عَنْهَا سُوءا، أَشْهَدُ بِذَلِكَ عَلَى نَفْسِي وَ أَعْتَرِفُ لَكَ بِضَعْفِ قُوَّتِي وَ قِلَّةِ حِيلَتِي فَصَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْجِزْ لِي مَا وَعَدْتَنِي وَ جَمِيعَ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ مِنَ الْمَغْفِرَةِ فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ وَ أَتْمِمْ عَلَيَّ مَا آتَيْتَنِي فَإِنِّي عَبْدُكَ الْمِسْكِينُ الْمُسْتَكِينُ الضَّعِيفُ الْفَقِيرُ الْمَهِينُ اللَّهُمَّ لا تَجْعَلْنِي نَاسِيالِذِكْرِكَ فِيمَا أَوْلَيْتَنِي وَ لا [غَافِلا] لِإِحْسَانِكَ فِيمَا أَعْطَيْتَنِي وَ لا آيِسا مِنْ إِجَابَتِكَ وَ إِنْ أَبْطَأَتْ عَنِّي فِي سَرَّاءَ [كُنْتُ] أَوْ ضَرَّاءَ أَوْ شِدَّةٍ أَوْ رَخَاءٍ أَوْ عَافِيَةٍ أَوْ بَلاءٍ أَوْ بُؤْسٍ أَوْ نَعْمَاءَ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاء،
علامہ مجلسی نے فرمایا ہے کہ ان راتوں میں بهترین اعمال طلب مغفرت ، اپنے دنیا و آخرت کے مطالب کے لئے دعا کرنا ، اپنے والدین ، اپنے عزیزوں ، برادران ایمانی زنده و مرده کے لئے دعا کرنا ، ذکر خدا ، محمد و آل محمد پر صلوات پڑھنا ہے جتنا ممکن ہو ۔
بعض روایتوں میں ہے کہ دعائے جوشن کبیر ان تینوں راتوں میں پڑھے
روایت ہے کہ رسول (ص) کی خدمت میں عرض کیا گیا اگر میں شب قدر کو پالوں تو خدا سے کیا مانگوں تو فرمایا کہ عافیت ۔
مخصوص اعمال
انیس شب کے اعمال
جو هر شب قدر کے ساتھ مخصوص ہیں ، انیسویں شب کے مخصوص اعمال میں چند چیزیں ہیں :
1- أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي وَ أَتُوبُ إِلَيْه 100مرتبہ ۔ ترجمہ: بخشش چاهتا ہوں الله سے جو میرا رب ہے اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں ۔
2- اللَّهُمَّ الْعَنْ قَتَلَةَ أَمِير الْمُؤْمِنِين 100مرتبہ ۔ ترجمہ: اے معبود! لعنت فرما امیرالمؤمنین کے قاتلین پر ۔
3- دعائے: يَا ذَا الَّذِي کان، کو پڑھے "اے وه جو موجود تھا"۔
4- یه دعا پڑھے
اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِيمَا تَقْضِي وَ تُقَدِّرُ مِنَ الْأَمْرِ الْمَحْتُومِوَ فِيمَا تَفْرُقُ مِنَ الْأَمْرِ الْحَكِيمِ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَ فِي الْقَضَاءِ الَّذِي لا يُرَدُّ وَ لا يُبَدَّلُ أَنْ تَكْتُبَنِي مِنْ حُجَّاجِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ الْمَبْرُورِ حَجُّهُمْ الْمَشْكُورِ سَعْيُهُمْ الْمَغْفُورِ ذُنُوبُهُمْ الْمُكَفَّرِ عَنْهُمْ سَيِّئَاتُهُمْ وَ اجْعَلْ فِيمَا تَقْضِي وَ تُقَدِّرُ أَنْ تُطِيلَ عُمْرِي وَ تُوَسِّعَ عَلَيَّ فِي رِزْقِي وَ تَفْعَلَ بِي كَذَا وَ كَذَا ۔
Add new comment