ہندوستان پر انقلاب اسلامی ایران کے اثرات

Wed, 02/08/2023 - 14:33

رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی رہبریت اور قیادت میں پیروز ہونے والے انقلاب اسلامی کے اثرات دنیا کے دیگر گوشہ کی طرح سرزمین ھندوستان میں بھی دیکھنے کو آئے ، البتہ گذشتہ زمانے ہی سے ھندوستانیوں خصوصا مسلمانوں اور شیعوں کی نگاہ میں ایران کی خاص اہمیت تھی ، اور انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد یہ اہمیت دوبالا ہوگئی ، انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بلافاصلہ بعد ، بڑی تعداد میں دینی طلاب کی ایران میں موجودگی میری اس بات پر عینی شاہد ، گواہ اور دلیل ہے ۔

البتہ ھندوستان کے تمام صوبوں اور ریاستوں میں سے جس مقام پر سب سے زیادہ انقلاب اسلامی اثر انداز ہوا کشمیر کا علاقہ ہے ، کشمیر مسلم اکثریت ہونے کے ساتھ ساتھ چونکہ ہمیشہ دباو کا شکار رہا ہے انقلابی افکار و نظریات نے وہاں پرورش پانا شروع کردیا ، کیوں غریبوں اور ناداروں کی حمایت وہ اہم اور اصلی نارہ تھا جسے امام خمینی (رہ) اور ان کے ساتھیوں نے ۲۵۰۰ سالہ حکومت کو سرنگوں کرنے اور ان کا تخت و تاج پلٹنے کے لئے لگایا تھا ، انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کے بعد بھی امام خمینی (رہ) نے اس نارے کو نہ فقط باقی رکھا بلکہ ماہ رمضان کے اخر جمعہ (جمعہ الوداع) کو عالمی روز قدس کا نام دیگر مستضعیفن کی حمایت کی اور سامراجی حکومت کے خلاف اعلان جنگ فرما دیا ۔

دوسری جانب دین ، مذھب ، ثقافت ، زبان اور سرحدی حدود وہ تمام مسائل ہیں جس نے کشمیری مسلمانوں کو ایرانی رہبروں کے نزدیک کردیا ، ایران نے بھی ان کی حمایت میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی ۔ (۱)

کشمیر کے جسے ثقافتی اور تاریخی ھمسوئی کی وجہ سے «ایران خورد» کا نام دیا گیا ، پر آشوب حالات اور بلوے کے وقت ایرانی نارے لگائے جاتے رہے اور ایران کی طرح مساجد اور امام بارگاہوں کو ظالم و زیادتی کے خلاف مقابلہ کا مرکز بنایا گیا ، اسلامی جمھوریہ ایران نے بھی ہر دور میں کشمیر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت ھند کو متنبہ کیا ہے ۔ (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: ملکوتیان مصطفی، تاثیرات منطقه ای و جهانی انقلاب اسلامی، مجله دانشکده حقوق و علوم سیاسی، شماره 61، :1382 .277

۲: گلی زواره غلام رضا، شناخت کشورهای اسلامی و نواحی مسلمان نشین، قم؛ مرکز انتشارات دفتر تبلیغات اسلامی،:1380 286

۳:

http://ensani.ir/fa/article/64219/%D8%A7%D9%86%D9%82%D9%84%D8%A7%D8%A8-%...

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25