امام علی علیہ السلام کی ولادت

Tue, 01/31/2023 - 13:51

امیر مؤمنین کے پہلے امام ، خاتم النَّبیین حضرت محمد مصطفی صلّی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد بلا فصل خلیفۃ اللہ ، برادر، وزیر و داماد سیّد المرسلین؛ سیّد الوصِّیین، امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام ، 13/ رجب المرجب جمعہ کے دن ، بیت اللہ الحرام کعبہ معظّمہ کے اندر پیدا ہوئے ، آپ علیہ السلام سے پہلے اور نہ اپ کے بعد کوئی مولود اس مقدس مکان میں پیدا ہوا ہے اور نہ ہوگا ۔[1]

امیر المؤمنین علیہ السّلام کے القاب

صاحب کتاب بحار الأنوار علامہ مجلسی تحریر کرتے ہیں کہ آپ علیہ السلام کا مشہور ترین لقب امیر المؤمنین ہے جو صرف آپ علیہ السلام سے مخصوص ہے؛ ابن شہر آشوب نے آپ علیہ السلام کے ۸۵۰ سے زیادہ القاب ذکر فرمائے ہیں ۔[2]

امام علی علیہ السلام کی مشہور ترین کنیت ابوالحسن ہے ، دیگر اسمانی کتابوں میں اہل آسمان کے نزدیک آپ علیہ السلام "شمساطیل" کے نام سے معروف ہیں، اور زمین پر"جمحائیل"، لوح پر "قنسوم"، قلم میں "منصوم"، عرش پر "معین"، رضوان کے نزدیک "امین"، حور العین کے نزدیک "اصب"ہیں، صحف ابراہیم ع میں"حزبیل"، عبرانی میں "بلقیاطیس" سریانی میں "شروحیل"، تورات میں "ایلیا"، زبور میں "آریا" انجیل میں "بریا"، اور صحف میں "حجر عین" اور قرآن میں"علی" ہے۔ [3]

امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کے والدین:

آپ علیہ السلام کے والد ماجد، سید بطحاء حضرت ابوطالب علیہ السلام [4]، اور مادر گرامی فاطمہ بنت أسد بن ہاشم بن عبد مناف ہیں کہ سب سے پہلے اسی خزانۂ عصمت و حیا و عفّت سے انوار امامت و ولایت متجلّی ہوا اور وہ پہلی ہاشمی خاتون ہیں جن سے ایسا اختر تابناک ظاہر ہوا۔

جناب فاطمہ بنت اسد صرف مادر امیرالمؤمنین علیہ السلام ہی نہیں تھیں بلکہ وفات عبدالمطّلب علیہ السلام کے بعد جبکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم چھ یا آٹھ برس کے تھے اور ابو طالب علیہ السلام کی سرپرستی میں تھے ـ آپ نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ کے سلسلہ میں ماں کا کردار پیش کیا اور ہمیشہ ان کو اپنے فرزندوں پر ترجیح دی اور مسلسل آپ صلی اللہ علیہ و آلہ سے علامات نبوت کا مشاہدہ کرتی رہیں، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ آپ کو ماں کہہ کر خطاب فرماتے تھے۔ [5]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

1. ارشاد : ج 1، ص 5؛ اعلام الوریٰ، ج1، ص306؛ مستدرک حاکم، ج3، ص483 ۔

2. مناقب آل ابی طالب علیہم السلام : ج 3، ص 321 ـ 319 ۔

3. مناقب آل ابی طالب علیہم السلام : ج 3، ص 319 ۔

4. شرح احوال حضرت ابو طالب علیہ السلام

5. اصول کافی : ج 1، ص 453. منتخب التواریخ : ص 114 ـ 113 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51