امام خمینی (رہ) اور الہی حکومت کا ںظریہ  (۳)

Tue, 09/27/2022 - 09:07

اسلامی جمھوریہ ایران کے موجودہ حالات اور بعض جگہوں پر ہونے والے بلوے اسی سازش کا حصہ ہیں جس کا عالمی سامراجیت نے تقریبا چالیس سال پہلے اغاز کیا تھا مگر سچ یہ ہے کہ ہلکے پھلکے تھپیڑے انقلاب اسلامی ایران اور اسلامی نظام کے تناور درخت کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینکنا تو دور انہیں ہلا بھی نہیں سکتے ۔

رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ ، انقلاب اسلامی اور دشمن کی سازشوں کے سلسلہ میں فرماتے ہیں کہ دشمن کو یہ بات بخوبی سمجھ لینا چاہئے کہ جس وقت ہمارے پاس کچھ بھی نہ تھا ، حتی کاٹے دار تار بھی نہ تھے اور دوسرے جانب صدام حسین کے پشت پر تمام چھوٹی بڑی طاقتیں موجود تھیں مگر ہم نے خون کے بل بوتے پر اپنی جنگ جیت لی اور دشمن کے قبضے میں اپنی سرزمین کی ایک بالشت زمین بھی نہ رہنے دی کہ جو خود ایران کی تاریخ میں ایک عظیم انقلاب ہے کیوں کہ ماضی میں جب بھی کوئی جنگ یا حملہ ہوا ملک کا کچھ نہ کچھ حصہ ایران کے ہاتھ سے نکل کیا گیا ، تو اج جب ہم علاقہ کی عظیم طاقت بن کر ابھرے ہیں تو اس نظامی اسلامی کو مٹانے کی کوشش فقط ایک خام خیالی ہے ۔

لہذا دشمن جھوٹے میڈیا کے وسیلہ چاہے جتنا شور مچا لے کہ ایران بہت جلد انقلابی طاقتوں کے ہاتھ سے نکل جائے گا اور اسلامی نظام ، شاہنشاہی نظام میں بدل جائے گا مگر وہ اس بات سے غافل ہے کہ اس انقلاب کے محافظ انقلابی افراد نہیں بلکہ ایک الھی طاقت ہے اور وقت کے امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ہیں ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25